نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون شہید بینظیر آباد سید ابرار علی شاہ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی، چائلڈ پروٹیکشن
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون شہید بینظیر آباد سید ابرار علی شاہ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی، چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی ایکٹ، سندھ بانڈڈ لیبر سسٹم (ابولیشن) ایکٹ 2025ء اور ڈسٹرکٹ اینٹی بانڈڈ لیبر امپلیمنٹیشن کمیٹی کا اہم اجلاس انکے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع شہید بینظیر آباد میں جبری مشقت کے خاتمے، بچوں کے حقوق کے تحفظ، اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید ابرار علی شاہ نے کہا کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے نافذ کردہ سندھ بانڈڈ لیبر سسٹم (ابولیشن) ایکٹ 2025ء ایک تاریخی قانون ہے جس کا مقصد جبری مشقت، غیر انسانی سلوک اور مزدوروں کے استحصال کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں اینٹوں کے بھٹوں، کارخانوں، ورکشاپوں اور زراعت کے شعبے میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ مزدوروں کی رجسٹریشن، شناخت، اور بحالی کے کام میں تیزی لائیں اور جبری مشقت کے شکار خاندانوں کی فوری بحالی کے لیے اقدامات کریں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کوئی بھی مزدور یا بچہ جبری مشقت کے شکنجے میں نہیں آنا چاہیے، ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی کو بچوں کے حقوق کے تحفظ اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ضلع میں بچوں کی مشقت، اسکول نہ جانے والے بچوں، اور غیر محفوظ ماحول میں کام کرنے والے بچوں کے اعداد و شمار مرتب کیے جائیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اسکولوں، فلاحی مراکز، اور ہاٹ لائن کے ذریعے شکایات موصول کی جائیں اور فوری کارروائی کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ محکمے اپنی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جمع کروائیں اور آئندہ اجلاس میں ضلع بھر میں کیے گئے اقدامات کی تفصیلات پیش کریں تاکہ جبری مشقت اور بچوں کے استحصال کے خاتمے کے لیے مزید مؤثر حکمتِ عملی مرتب کی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ کی ترجیح مزدوروں کے حقوق کا تحفظ، بچوں کی فلاح، اور معاشرتی انصاف کو یقینی بنانا ہے، جس کے لیے تمام اداروں کو باہمی تعاون سے کام کرنا ہوگا۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر اور دیگر متعلقہ افسران نے کمیٹی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات اور کاروائیوں کے متعلق آگاہی دی اجلاس میں ڈی ایس پی پولیس شہزاد سومرو، انفارمیشن آفیسر اعجاز علی تیونو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر احمد الدین ، صدر چیمبر آف کامرس ڈاکٹر محمد ایوب، صدر ہاری تنظیم اکرم خاصخیلی اور دیگر کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔