301

جیکب آباد ( نامه نگار ) سرکاری اسکولوں کے اسپیسیفک فنڈ میں کرپشن کرنے والے آفسران کو

جیکب آباد ( نامه نگار ) سرکاری اسکولوں کے اسپیسیفک فنڈ میں کرپشن کرنے والے آفسران کو گرفتار کرو ۔ معصوم طلبا و طالبات کا مطالبات کے حق میں ڈپٹی کمشنر ہاؤس کے سامنے احتجاج ۔ نعرے بازی رپورٹ کے مطابق چلڈریں رائٹس موومنٹ اور اسٹوڈنٹ رائٹس موومنٹ کی جانب سے آدرش خان امیر کی قیادت میں چیکب آباد کے مختلف سرکاری اسکولوں کے اسپیسیفک فنڈ میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے خلاف ڈپٹی کمشنر ہاؤس کے مین گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ احتجاج کرنے والے بچوں نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر اسکولوں کے فنڈ میں کرپشن نا منظور ۔ طلبہ و طالبات کے بنیادی انسانی حقوق پر ڈاکہ نا منظور ۔ کرپشن کی تحقیقات کرنے والے آفسران کی تبدیلی نا منظور ۔ کرپشن میں ملوث تعلقہ ایجوکیشن آفیسر قمر النسا انصاری نائلہ دایو صدیق میرانی اور دیگر کو گرفتار کرو کے نعرے درج تھے ۔ احتجاج سے اسٹوڈنٹ رائٹس موومنٹ کی رہنما دھرتی حفیظ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں طلبہ و طالبات سمیت معصوم بچوں کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام کیا جاتا ہے اور پیغمبر کائنات نے بھی بچوں کے حقوق کا احترام کرنے اور بچوں سے شفقت سے پیش آنے کا درس دیا ہے ۔ سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات میں تقریری مقابلوں اور کھیلوں کے لیے مختص اسپیسفک فنڈز میں کرپشن شاگردوں کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی اور حقوق کا قتل ہے ۔ اس ظلم اور ناانصافی کے خلاف شفاف انکوائری سمیت کرپشن میں ملوث نائلہ دایو قمر النسا انصاری اور صدیق میرانی کی گرفتاری اور ۔ محکماتی سزا تک جدوجہد جاری رہے گی ۔ ایک کروڑ بیس لاکھ روپیہ سے زائد کرپشن کی تصدیق ہونے کے باوجود محکمہ تعلیم کے بالا حکام کی جانب سے انکوائری آفسران کو تبدیل کرنا اور کرپشن میں شامل آفسران کو مزید چارج دینا ان کے فرض شناسی پر سوالیہ نشان ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ ڈائریکٹر تعلیم جبار دایو نے کرپشن کی تصدیق ہونے کے بعد مقرر تحقیقاتی کمیٹی کے غیر جانبدارانہ حقیقت اور شفافیت پر مبنی رپورٹ پر اثر انداز ہونے کے لیے پہلے انکوائری کمیٹی کے ممبران کو تبدیل کروا کر اپنے بھائی کو مقرر کروایا ۔ اور بعد میں اپنے اثر و رسوخ کے ذریعے غیر جانبدارانہ اور شفافیت پر مبنی رپورٹ دینے والے کمیٹی ممبر ریاض شاہ کو ہراساں اور یرغمال بنانے کے لیے ان کے خلاف انتقامی کاروائی کرتے ہوئے انکوائری مقرر کروائی اور مزید اب اس نے ایک سازش کے تحت دیگر اضلا ع کے سرکاری اسکولوں کے اسپیسیفک فنڈز کی تحقیقات کے لیے مراسلہ نکلوایا ہے تاکہ اس انکوائری کو متنازع بنا کر بے ضابطگیوں میں ملوث اپنی بیٹی نائلہ دائو. سمیت دیگر کو بچا سکے ۔ مگر ہم کسی صورت میں بچوں کے حقوق پر لگنے والے ڈاکے کو برداشت نہیں کریں گے ہمارا مطالبہ ہے کہ اسکولوں کے فنڈز کی کرپشن میں جو بھی تعلیم دشمن عناصر ملوث ہیں ان کے خلاف غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ ہم بہت جلد اسکولوں کے فنڈز میں ہونے والی کرپشن کے خلاف اپنی جدوجہد کو تیز کرتے ہوئے اپنے دوسرے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں