سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سکھر کے علاقے پرانا سکھر کے رہائشی قریشی برادری سے تعلق رکھنے والے ریاض احمد قریشی نے اپنے 12 سالہ
سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سکھر کے علاقے پرانا سکھر کے رہائشی قریشی برادری سے تعلق رکھنے والے ریاض احمد قریشی نے اپنے 12 سالہ معصوم بیٹے محمد کاشان کی گمشدگی پر سکھر پریس کلب پہنچ کر اعلیٰ حکام اور عوام الناس سے مدد کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ریاض احمد قریشی کا کہنا تھا کہ اس کا بیٹا محمد کاشان نیو پنڈ میں پنکچر لگانے کی ایک دکان پر کام کرتا تھا۔ گزشتہ ہفتے کے روز وہ حسبِ معمول کام کے لیے گھر سے نکلا، تاہم دکان پر نہیں پہنچ سکا اور تاحال واپس بھی نہیں آیا۔ گمشدگی کے وقت کاشان نے لائٹ گرین رنگ کا سوٹ پہن رکھا تھا۔ریاض احمد قریشی نے بتایا کہ بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کروا دی گئی ہے، لیکن کئی روز گزر جانے کے باوجود بچے کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچے کی تلاش میں دربدر پھر رہے ہیں، مگر کوئی نتیجہ نہیں نکل رہا۔ریاض احمد قریشی نے پریس کلب پہنچ کر کہا کہ “میرے گھر پر قیامت صغریٰ کا منظر ہے، کاشان کی ماں کا رو رو کر برا حال ہو چکا ہے اور صدمے کے باعث اسے دورے پڑنے لگے ہیں۔انہوں نے اعلیٰ حکام، سماجی تنظیموں اور عوام الناس سے اپیل کی کہ اگر کسی کو بھی ان کا بیٹا محمد کاشان نظر آئے تو فوری طور پر قریبی تھانے یا سکھر پریس کلب کو اطلاع دی جائے، تاکہ معصوم بچے کو بحفاظت گھر پہنچایا جا سکے۔