November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا 27 ویں آئینی ترامیم کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان،اسلام آباد ٹول پلازہ

IMG-20251114-WA0243

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا 27 ویں آئینی ترامیم کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان،اسلام آباد ٹول پلازہ پر ملگیر دھرنا دیا جائے گا۔ہائی کورٹ بار ڈسٹرکٹ بار سکھر، ڈسٹرکٹ بار خیرپور کے صدور جنرل سیکرٹری کی مشترکہ پریس کانفرنس،تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 27 ویں آئینی ترامیم کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا اور اس سلسلے میں ہائی کورٹ بار ڈسٹرکٹ بار سکھر، ڈسٹرکٹ بار خیرپور کے صدور جنرل سیکرٹریز جن میں۔ جوڈیشل کمیشن ممبر صدر ہائی کورٹ بار ممبر سندھ بار کونسل قربان ملانو ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری آچر گبول، ڈسٹرکٹ بار سکھر علی احمد پٹھان، جنرل سیکرٹریذوالفقار علی ملانو، خیرپور ڈسٹرکٹ بار صدر اعجاز علی چانڈیو نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران27 ویں آئینی ترامیم کے خلاف احتجاجی تحریک (جہاد) کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد ٹول پلازہ پر ملک گیر دھرنا دیا جائے گا اور وکلاء سیاسی سماجی قومپرست جماعتوں کے ساتھ مشاورت کرکے دھرنا شروع کیا جائے گا۔