November 17, 2026

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی) نارا کینال کے قریب موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر نوجوان ہیرو گھانگھرو ولد زاہد

Screenshot_2025-11-14_085422

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی) نارا کینال کے قریب موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر نوجوان ہیرو گھانگھرو ولد زاہد گھانگھرو کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا گیا۔ زخمی کو فوری طور پر سکھر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے حالت نازک ہونے پر کراچی ریفر کر دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس واقعے کے بعد تاخیر سے پہنچی، جبکہ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نارا کینال کے آس پاس اس نوعیت کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔ شہریوں نے ڈی ایس پی روہڑی، ایس ایچ او پٹنی اور ایس ایچ او کنڈھرا سے فوری نوٹس لے کر ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔