بسکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)ایس پی ریلوئے سکھرڈویژن کے دفتر کے سامنے نکاسی آب کا نظام درست نہ ہوسکا،نالیاں اور گٹر ابل پڑے ،شہریوں
بسکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)ایس پی ریلوئے سکھرڈویژن کے دفتر کے سامنے نکاسی آب کا نظام درست نہ ہوسکا،نالیاں اور گٹر ابل پڑے ،شہریوں اور مسافر گاڑیوں کوآمدو رفت میں مشکلات کا سامنا شہری حلقوں نے ریلوئے و سکھر انتظامیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے نوٹس لیکر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ، تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن،پاکستان ریلوئے سکھر ڈویژن کے افسران سمیت بلدیاتی نمائندگان کی ناقص کارکردگی کی بدولت سکھر ریلوئے اسٹیشن بکنگ دفتر جانے والے راستے کا نکاسی آب کا نظام درست ہونے کے بجائے مزید خراب ہوگیا،ایس پی ریلوئے سکھر ڈویژن کے دفتر کے سامنے ڈرینج سسٹم ناکارہ ہو جانے کی وجہ سے نالیوں اور گٹروں کا پانی سڑکوں پر جمع ہونا معمول بن گیا ہے اور سیوریج کا پانی تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے۔ شہری و سماجی حلقوں نے سکھر انتظامیہ بالخصوص ریلوئے انتظامیہ اورعوامی نمائندوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکموں کی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے ڈرینج سسٹم ناکارہ ہو چکا ہے ،متعدد بار شکایات کے باوجود بھی کوئی نوٹس نہیں لیاجارہاہے جس کی وجہ سے جہاں مسافر گاڑیوں ، مسافر حضرات کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہی شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے انہوںنے بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔