123

پاکستان مسلم لیگ ضیاءالحق شہید کے ایم پی اے چوہدری غلام مرتضیٰ نے اسمبلی کے فلور پر اپنے حلقے اور ضلع بہاولنگر کی بہترین نمادگی کی

پاکستان مسلم لیگ ضیاءالحق شہید کے ایم پی اے چوہدری غلام مرتضیٰ نے اسمبلی کے فلور پر اپنے حلقے اور ضلع بہاولنگر کی بہترین نمادگی کی

چوہدری غلام مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارے ضلع بہاولنگر تقریبا 10 سال پہلے ہم نے ایک میڈیکل کالج کی تعمیر شروع کی اس وقت ہمیں بہت ساری مبارکبادیں دی گئی خوشیاں منائی گئی مگر افسوس کہ وہ اب تک مکمل نہ ہو سکا بہت سارے فنڈز لگ چکے ہیں اب تھوڑا سا کام باقی رہتا ہے جناب سپیکر میں اپ کے بعد گوشگوار کرنا چاہتا ہوں کہ میرا ضلع بہاول نگر ایک پسماندہ ضلع ہے اس کو انڈسٹریل زون بنایا جائے تاکہ میرے ضلع کے پڑھے لکھے نوجوان جو اس وقت بے روزگار ہیں ان کو روزگار میسر ہو اور میڈیکل کالج کے لئے فنڈز جاری کئے جائیں ۔جناب سپیکر ہم سب کو پتہ ہے کہ دل کی تکلیف کیا ہوتی ہے اور ہمارے ضلع میں زیادہ تر اموات دل کی مریض کی ہوتی ہے ہمارے ہاں کیا ہوتا ہے کہ جب دل کا مرض لاحق ہوتا ہے یا دل کی کوئی بھی تکلیف ہوتی ہے تو ڈاکٹر اس کو بہاولپور یا لاہور ملتان فیصل اباد ریفر کرتے ہیں بہاولپور اور لاہور یہ دونوں بڑے شہر ہمارے ضلع سے چار پانچ گھنٹے کی مسافت پر ہیں مریض نہ تو بہاولپور پہنچ سکتا ہے اور نہ ہی لاہور وہ راستے میں ہی اس کی موت ہو جاتی ہے ہم نے ہزاروں موتیں ایسی دیکھی ہیں جناب اسپیکر ہمارے ضلع میں ایک دل کا ہسپتال بنایا جائے یا کم از کم ایک یونٹ ہی دیا جائے تاکہ دل کے مریضوں کا علاج معالجہ ہو سکے
۔ہمارا علاقہ میں سیم تھور کی وجہ سے تباہ ہوگیا ہے اور ہمارے کسان اور مزدور پریشان ہیں ۔کسان کو نہری پانی میسر نہیں ۔جب پانی کی ضرورت ہوتی ہے پانی ستلج میں چھوڑ دیا جاتا ہے چوہدری غلام مرتضیٰ کی بہترین ترجمانی پر حلقہ کی عوام جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد مرکزی انجمن تاجران انجمن فلاحی اتحاد تنظیم ہارون آباد مسلم لیگ زیڈ کے ووٹرز سپوٹرز وائیٹل گروپ کے کارکنان نے چوہدری غلام مرتضیٰ کو خراج تحسین پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں