235

بہ تسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، حکومت پنجاب، بہاولنگر بہاولنگر:22/جون ( ) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے عیدالالضحٰی کے ایام میں زیرو ویسٹ مشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کو برقرار رکھنے پر ضلع بھر کی ضلع کونسلز، میونسپل کمیٹی کے افسران

بہ تسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، حکومت پنجاب، بہاولنگر
بہاولنگر:22/جون ( ) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے عیدالالضحٰی کے ایام میں زیرو ویسٹ مشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کو برقرار رکھنے پر ضلع بھر کی ضلع کونسلز، میونسپل کمیٹی کے افسران و سٹاف کے اعزاز میں تقریب تحصیل میونسپل کمیٹی کے ھال میں منعقد ہوئی۔ اس موقعے ، سی ای او ضلع کونسل ارشد تتلہ سی ای او تحصیل میونسپل کمیٹی بہاولنگر شفیق بلوچ،میونسپل کمیٹی کے افسران اور سینٹری ورکرز موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحٰی ایام میں ضلع کونسلز، میونسپل کمیٹی اور تحصیل میونسپل کمیٹیوں کے افسران و سٹاف نے محنت اور جانفشانی سے قابل قدرخدمات انجام دیں جس پر متعلقہ افسران و سینیٹری سٹاف مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ عید ایام میں ضلع بھر میں انتظامی افسران کی نگرانی میں صفائی ستھرائی سمیت قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت تلف کی گئیں اور شدید گرم موسم کے باوجود زیروویسٹ مشن کو دن رات کی محنت سے مکمل کیا گیا۔انہوں نے جانفشانی سے خدمات انجام دینے والے متعلقہ افسران اور سینٹری ورکرزکو شاباش دی اور تعریف سرٹیفکیٹس تقسیم کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں