105

ہارون آباد ۔۔۔ نمائندہ خصوصی تفصیل کے مطابق علامہ اقبال نگر 86 /5 آر گلی نمبر 2 ڈاکٹر حفیظ الرحمن سٹریٹ میں سکول لگتےاور چھٹی کے وقت

ہارون آباد ۔۔۔ نمائندہ خصوصی تفصیل کے مطابق
علامہ اقبال نگر 86 /5 آر گلی نمبر 2 ڈاکٹر حفیظ الرحمن سٹریٹ میں سکول لگتےاور چھٹی کے وقت اوباشوں کا کھڑے ہونا ہلڑ بازی کرنا وطیرہ بن گیا سکول جانے آنے جانے والے بچیوں کے والدین بھی پریشان ہیں اہل علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ایچ او ہارون آباد تھانہ صدر سے کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے والدین کہتے ہیں کہ ہم بچیوں کو سکول چھوڑنےاتے ہیں تو صبح کے وقت چار سے پانچ لڑکے ٹولی بنا کر چوک میں کھڑے ہوتے ہیں کسی ایک شخص کا ان کیساتھ الجھنا جان گوانے کے مترادف ہے کیونکہ انکے پاس اسلحہ بھی ہوسکتا ہے اس کے علاؤہ گلی کو گزشتہ کئ دن سے کپاس کی چھڑیاں رکھ کر بلاک کر دیا جاتا ہے کبھی رکاوٹ لگا دی جاتی ہے اہل علاقہ کے معززین 86 چک 87 چک اور 88 چک اور علامہ اقبال نگر المعارف ٹبہ مولاں مولاں کی عوام نے اے سی ہارون آباد تھانہ صدر کے ایس ایچ او سے اپیل کی ہے کہ سکول کے وقت پولیس گاڑی کے ہمراہ گشت کریں اور ایسے لوگوں کو پابند سلاسل کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں