November 17, 2026

🔴غزہ میں آج انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کا اعلان ہوا ہے۔ ہمارے یہاں یہ خوشی کا موقع ہوتا ہے۔ مگر یہاں ہر گھر کہرام مچا ہوا ہے۔ یہ نصیرات کیمپ سے تعلق رکھنے

IMG-20251114-WA0199

🔴غزہ میں آج انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کا اعلان ہوا ہے۔ ہمارے یہاں یہ خوشی کا موقع ہوتا ہے۔ مگر یہاں ہر گھر کہرام مچا ہوا ہے۔ یہ نصیرات کیمپ سے تعلق رکھنے والی طالبہ ضحى نظمی ابو طلال ہے۔ پوزیشن لینے کے لیے اس نے رات دن محنت کی تھی۔ بھوک، بمباری اور خوف کی فضا میں۔ امتحان میں شریک ہو کر ضحی نے بہترین پرچے حل کیے تھے۔ آج نتائج کا اعلان ہوا تو اس نے 96.7 فیصد نمبر لے کر ٹاپ کیا تھا۔ مگر خوشی منانے کے لیے ضحی دنیا میں موجود نہیں۔ نہ اس کی فیملی کا کوئی فرد زندہ باقی۔ سب شہید ہوچکے۔ پچھلے ماہ جب دجال نے معاہدے کی دھجیاں اڑاتے ہوئے النصیرات میں ابوطلال کے گھر کو نشانہ بنایا تو ضحی اپنے 18 اہل خانہ کے ساتھ شہید ہوگئی۔