**اسمبلیوں سے استعفے دئیے کہ الیکشن ہوں گے*
*اسمبلیاں توڑ دیں کہ الیکشن ہونگے*
*ججز کے استعفے کہ وکلا تحریک چلے گی *
اگر کسی کو وہم ہے کہ ان ” فاضل” ججز نے آئین و قانون کی بالادستی کے لیئے استعفی دیا ہے تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے ۔
اس اعلی عدلیہ میں انصاف کے لیئے رجوع کی کورٹ فیس بھی عام آدمی ساری زندگی جمع نہیں کر سکتا چہ جائیکہ انصاف کے حصول کی بابت سوچ سکے ۔
لاکھوں بااثر مجرم اسی عدلیہ کے زیر سایہ تحفظ محسوس کرتے ہیں اور کروڑوں شہری ان کورٹس کے نام سے ہی خوف کھاتے ہیں۔
بے گناہ انصاف کے انتظار میں جاں سے گزر جاتے ہیں مگر انصاف کی طوائف صرف انہی کے سامنے گھنگرو توڑتی ہے جو مال و زر نچھاور کر سکیں
*ان کے استعفے صرف اس لیئے ہیں کہ پارلیمنٹ میں بیٹھے رسہ گیر جرنیلوں سے مل کے اس بار ان پہ بھاری پڑ گئے ہیں اور بس ۔*
اس کے علاوہ اس قصے میں کچھ بھی نہیں ہے۔