43

*اوتھل رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی۔جام گروپ کے سینئر نوجوان رہنما وڈیرہ رحیم بخش محمد حسنی کی جانب سے محمد ہاشم شاہوک کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی کی مبارکباد*

*اوتھل رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی۔جام گروپ کے سینئر نوجوان رہنما وڈیرہ رحیم بخش محمد حسنی کی جانب سے محمد ہاشم شاہوک کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی کی مبارکباد*

*اوتھل۔ وڈیرہ رحیم بخش محمد حسنی نے پولیس تھانہ اوتھل کے ہیڈ محرر محمد ہاشم شاہوک کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ASI) کے عہدے پر ترقی ملنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہےانہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محمد ہاشم شاہوک ایک محنتی، دیانتدار اور فرض شناس پولیس افسر ہیں جنہوں نے ہمیشہ ایمانداری اور خلوص نیت سے اپنے فرائض انجام دیئے ان کی ترقی نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ پولیس فورس اور علاقے کے لیے بھی باعث فخر ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اہلکار فورس کا سرمایہ ہیں اور امید ظاہر کی کہ محمد ہاشم شاہوک آئندہ بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ عوام کی خدمت جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ محمد ہاشم شاہوک ایک ملنسار شفیق انسان ہیں اور انکا عوام کے ساتھ ہمیشہ ایک بہترین رویہ رہا ہے اور ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید ترقی و کامیابی دے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں