عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عمرکوٹ اور سماجی تنظیم کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا کے باہمی اشتراک سے خسرہ اور روبیلا ویکسینیشن مہم کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینار ایک نجی گیسٹ ہاؤس عمرکوٹ میں منعقد ہوا، اس مہم کا آغاز 17 نومبر سے 29 نومبر تک جاری رہے گا، جس کا مقصد بچوں کو خطرناک بیماریوں میزلز اور روبیلا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکے لگانے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، اس موقع پر سیمینار میں ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی، جب کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عمرکوٹ، ای پی آئی کے فوکل پرسن ڈاکٹر شیر مہر، پی پی ایچ آئی کے ڈی ایم شرف الدین میمن، ڈی او سیکینڈری ایجوکیشن عمرکوٹ میر حسن آریسر، پولیو کے فوکل پرسن ڈاکٹر وجہ کمار، ڈبلیو ایچ او کے فوکل پرسن ڈاکٹر درگاھ شنکر، کمیونیکیشن آفیسر ارباب منگریو، 1122 کے ڈسٹرکٹ انچارج تاج منگریو، سماجی تنظیم کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا کی ڈسٹرکٹ مینیجر میڈم کرن بشیر، ڈاکٹر رئیس مہر، میڈم ڈاکٹر مونیکا، ڈاکٹر عبدالجبار، ڈاکٹر مولچند، سماجی تنظیموں کے نمائندوں امتیاز کھوسو، عبدالجبار کنبھر، کویر، کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا کے نمائندگان، محکمہ اطلاعات کے نمائندوں، مختلف محکموں کے افسران، سول سوسائٹی کے اراکین اور معزز شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نوید الرحمان لاڑک نے کہا کہ خسرہ اور روبیلا جیسے امراض سے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے والدین کا تعاون نہایت ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کی مشترکہ کاوشیں اس مہم کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گی، اس موقع پر انہوں نے محکمہ صحت کے عملداروں کو ھدایت کی کہ اس خسرہ اور روبیلا ویکسین مہم کو کامیاب بنایا جائے اور جو ٹارگٹ دیا گیا ہے اس مکمل طور پر حاصل کیا جائے اور تمام بچوں کو ویکسین دی جائے، انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو لازمی طور پر حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور اس میں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف ایمونائیزیش ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں آئی جائے گی، انہوں نے تمام سماجی تنظیموں پر زور دیا کہ اس خسرہ اور روبیلا ویکسین کی مہم کی زیادہ سے زیادہ آگاہی مہم چلائی جائے، اس موقع پر ای پی آئی کے فوکل پرسن عمرکوٹ ڈاکٹر شیر مہر نے مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ویکسینیشن مہم ضلع بھر میں اسکولوں، اسپتالوں، صحت مراکز اور دیگر مقررہ مقامات پر جاری رہے گی، انہوں نے مزید بتایا کہ تربیت یافتہ ویکسینیٹرز اور ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر بھی بچوں کو ویکسین فراہم کریں گے تاکہ کوئی بھی بچہ اس مہم سے محروم نہ رہے، اس موقع پر پی پی ایچ آئی کے ڈی ایم شرف الدین میمن، ڈاکٹر عبدالجبار درس اور کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا کی میڈم کرن بشیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوامی آگاہی کے بغیر کوئی بھی مہم کامیاب نہیں ہوسکتی، اس لیے کمیونٹی کی شمولیت اس عمل میں انتہائی اہمیت رکھتی ہے، آخر میں مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع عمرکوٹ میں میزل اور روبیلا کے خلاف یہ مہم مؤثر انداز میں چلائی جائے گی اور بچوں کی مکمل ویکسینیشن یقینی بنائی جائے گی، اس موقع پر سیمینار کے اختتام پر شرکاء میں آگاہی مواد بھی تقسیم کیا گیا، جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے مہم کی کامیابی کے لیے تعاون پر تمام اداروں اور تنظیموں کا شکریہ ادا کیا گیا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]