سکھر (بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی)سکھر میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے ایک بڑے مقابلے میں دو خطرناک اور انعام یافتہ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق، ہلاک ہونے والے ملزمان میں بدنامِ زمانہ ڈاکو سلطان شاہ شامل ہے، جس کے سر پر 25 لاکھ روپے سے زائد انعام مقرر تھا۔ مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار اور ایک راہگیر بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق، آج صبح تھانہ روہڑی کی حدود میں چار مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر واردات کی کوشش کی۔ اطلاع ملنے پر روہڑی پولیس بروقت موقع پر پہنچی، جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل فضل اور ایک راہگیر زخمی ہوگئے، جن کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ زخمی اہلکار کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈاکو فرار ہوگئے۔پولیس نے فوری تعاقب کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا، جو فرار ہو کر تھانہ سی سیکشن کی حدود پانچ نمبر کالونی کے قریب پہنچے۔ وہاں ملزمان نے سول اسپتال کے قریب اپنی کار چھوڑ کر رہائشی علاقے میں پناہ لی۔ اس اطلاع پر ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل خود موقع پر پہنچے اور اپنی سربراہی میں سرچ آپریشن شروع کیا۔پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان تقریباً 30 منٹ تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ پولیس کی جواں مردی اور حکمتِ عملی کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے موقع سے دو ٹی ٹی پستول، ایک کلاشنکوف، ایک موٹر سائیکل اور ایک کار برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق، ہلاک ہونے والے ایک ڈاکو کی شناخت انعامی یافتہ اور بدنامِ زمانہ سلطان شاہ کے طور پر ہوئی ہے، جب کہ دوسرے ڈاکو کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ہلاک ڈاکو سکھر شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں ڈکیتی، لوٹ مار، اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے، جبکہ مختلف تھانوں میں ان کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے۔پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے، جب کہ دیگر اضلاع سے ان کے کرمنل ریکارڈ کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل نے پولیس پارٹی کی بہادری کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور سی سی تھرڈ کے ساتھ نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ “پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے گی، اور شہریوں کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔عینی شاہدین کے مطابق، پولیس کی بروقت کارروائی اور مؤثر حکمتِ عملی کے باعث علاقے میں کسی بڑے جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔ شہریوں نے بھی سکھر پولیس کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے علاقے میں خوف و ہراس کے خاتمے اور امن و امان کے قیام میں مدد ملے گی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]