November 17, 2026

*_`اسلام آباد بار کونسل نے 3 روزہ ہڑتال کا اعلان کردیا، 14 نومبر تک اسلام آباد کی تمام عدالتوں میں وکلا پیش نہیں ہوں گے۔`_*

IMG-20251112-WA0254

*_`اسلام آباد بار کونسل نے 3 روزہ ہڑتال کا اعلان کردیا، 14 نومبر تک اسلام آباد کی تمام عدالتوں میں وکلا پیش نہیں ہوں گے۔`_*

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد بار کونسل کی جانب سے ضلعی عدالت میں دہشت گرد حملے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے، جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 12 سے 14 نومبر تک اسلام آباد کی تمام عدالتوں میں وکلا پیش نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد بار کونسل نے کہا کہ حملے میں قیمتی جانی نقصان ہوا، وکلا اور شہریوں سمیت کئی افراد زخمی ہوئے، دہشت گردی کا واقعہ بزدلانہ اور عدلیہ پر حملہ ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ شہدا کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیے دعاگو ہیں، جبکہ اسلام آباد بار کونسل کا جنرل ہاؤس اجلاس جلد طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بار کونسل نے کہا کہ مجرموں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، بار کونسل نے عدلیہ کی آزادی اور قانونی برادری کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔