November 17, 2026

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے)نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بچھڑے ہوئے قلم کاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ،،، یادوں کی پروائی،،، کی ایک تقریب

IMG-20251112-WA0212

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے)نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بچھڑے ہوئے قلم کاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ،،، یادوں کی پروائی،،، کی ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب کی صدارت معروف ادیبہ نیلم احمد بشیر نے کی جبکہ مہمان خصوصی نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر کامران جہانگیر تھے۔ چار نامور ادبی شخصیات قرآۃ العین حیدر ، الطاف فاطمہ ، پروین شاکر اور فہمیدہ ریاض کی ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ان ادیبوں کے لیے اظہارِ خیال کرنے والوں میں نجیب جمال نے قرآۃ العین حیدر، شاہین زیدی نے الطاف فاطمہ، ڈاکٹر فوزیہ تبسم نے پروین شاکر اور غافر شہزاد نے فہمیدہ ریاض کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسی ادبی شخصیات تھیں جنہوں نے اردو ادب میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔ حاضرین نے نیشنل بک فاؤنڈیشن کے اس اقدام کو سراہا کہ ایسی تقریبات منعقد ہونی چاہیئے تاکہ نئے قلم کاروں کو اپنے سینئر ادباء و شعراء کے علم سے مستفید ہو سکیں۔ ان ادیبوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کافی بڑی تعداد میں قلم کار تشریف لائے تھے۔ تقریب کا اہتمام و انصرام کنول بہزاد نے بطور سینئر کوآرڈینیٹر پروگرامز نیشنل بُک فاؤنڈیشن ریجنل آفس لاہور نے کیا اور نظامت کے فرائض نازیہ رحمٰن نے بخوبی ادا کیے۔ تقریب کے آخری لمحات میں پروین شاکر کی شاعری کو ایک گلوکار نے مترنم آواز میں پیش کر کے سماں باندھ دیا اور یوں یادوں کی پروائی کی شاندار تقریب کا اختتام مزیدار چائے اور لوازمات پر ہوا۔