November 17, 2026

معاون خصوصی اکرام الدین کا وانا کیڈٹ کالج پر حملے کی شدید مذمت۔

IMG-20251002-WA0026(1)

معاون خصوصی اکرام الدین کا وانا کیڈٹ کالج پر حملے کی شدید مذمت۔

پوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔معاون خصوصی وزارت اوورسیز برائے اٹلی

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معاون خصوصی وزارت اوورسیز برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ وانا کیڈٹ کالج پر دہشگردوں کی طرف سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں افواج پاکستان اور دیگر سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ صرف سیکورٹی فورسز اکی زمہ داری نہیں بلکہ اس جنگ میں ہر شہری کو کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور اس ملک کی ا حفاظت ہر شہری کا فرض اور اہم زمہ داری ہے۔ معاون خصوصی وزارت اوورسیز برائے اٹلی اکرام الدین نے اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ ملک میں روز بروز دہشتگردی اور انتہا پسندی میں اضافہ ہو رہا ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ ادارے امن و امان کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کریں یہ وقت اختلافات کا نہیں ہے کیونکہ سیاسی اختلافات سے دشمن ممالک فایدہ اٹھا رہے ہیں جو ملک اور قوم کیلئے باعث نقصان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وانا کیڈٹ کالج پر حملہ آور دہشتگروں کے خلاف کامیاب آپریشن پر افواج پاکستان اور دیگر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔