نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب ٹیچرز یونین تحصل نورپورتھل کے صدر اعجاز احمد بھٹی کے صاحبزادے محمد ارسلان بھٹی رشتہ ازدواج سے
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب ٹیچرز یونین تحصل نورپورتھل کے صدر اعجاز احمد بھٹی کے صاحبزادے محمد ارسلان بھٹی رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے ۔ ان کی شادی خانہ آبادی کی تقریب میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نور پورپورتھل ظہیر عباس بھٹی ،ممبر امن کمیٹی ضلع خوشاب ڈاکٹر محمد خالد سیف اللہ بھٹی ، ہر دلعزیز تعلیمی شخصیت ہیڈ ماسٹر ملک حاجی اختر حسین کلو ، سینیئر پولیس آفیسر راجہ محمد شہزاد اکرام ، انسپکٹر پنجاب پولیس محمد رمضان بھٹی ، پی ٹی یو کے عہدے داران ملک امتیاز اعوان، ملک شوکت حیات شاہی ، ٹیچرز رہنماوں، ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ کرام سمیت مختلف شعبہ ہاءے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمائندہ شخصیات اور بھٹی برادری نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکائے تقریب نے محمد ارسلان بھٹی کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ محمد ارسلان بھٹی ، ٹیچرز رہنماؤں مختار احمد بھٹی ، شہزاد اقبال بھٹی ، مشتاق احمد بھٹی اور عبدالرزاق بھٹی کے بھتیجے ہیں ۔