November 17, 2026

*اسلام آباد: کچہری کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں سلینڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، کئی زخمی* اسلام آباد: جی الیون سیکٹر میں کچہری کے پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑی میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے۔

IMG-20251111-WA0308

*اسلام آباد: کچہری کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں سلینڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، کئی زخمی*

اسلام آباد: جی الیون سیکٹر میں کچہری کے پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑی میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے۔

جیونیوز کے مطابق اسلام آباد میں منگل کی دوپہر تقریباً ساڑھے بارہ بجے جی الیون سیکٹر کی کچہری کے پارکنگ ایریا میں زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

پارکنگ ایریا میں دھماکے سے آگ لگ گئی اور قریب کھڑی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گاڑی میں نصب سلینڈر پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے ہیں جن میں وکلا اور سائلین بھی شامل ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دھما کے کے وقت کچہری ایریا میں لوگوں کی آمدورفت زیادہ تھی جس سے سائلین بھی زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ سلنڈر دھماکا معلوم ہوتا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔