اوکاڑہ۔ جاوید راہی بیورو چیف رینالہ خورد۔ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید کی خصوصی ہدایت پر پنجاب حکومت کے جدید eBiz پروگرام کے حوالے سے بلدیہ ہال میں آگاہی سیمینار
اوکاڑہ۔ جاوید راہی بیورو چیف
رینالہ خورد۔ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید کی خصوصی ہدایت پر پنجاب حکومت کے جدید eBiz پروگرام کے حوالے سے بلدیہ ہال میں آگاہی سیمینار میں منعقد ہوا، سیمینار میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چوہدری زاہد اور محمد آصف جنرل سیکرٹری انجمن تاجران، چوہدری محمد اقبال نائب صدر مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب اور ملز مالکان پٹرول پمپس مالکان دیگر تاجر نمائندگان اور کاروباری شخصیت نے شرکت کی، سیمینار کے کنوینر ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز خالد جاوید بھٹی نے پروگرام کے مقاصد، اہمیت اور اس کے عملی نفاذ پر تفصیلی بریفنگ دی، انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کا نیا eBiz پروگرام صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، پروگرام کے تحت 52 سے زائد NOC، پرمٹس اور لائسنس اب گھر بیٹھے صرف چند کلکس کے ذریعے آن لائن حاصل کیے جا سکیں گے۔ اس سہولت سے عوام کا قیمتی وقت بچے گا، سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر ختم ہوں گے اور خدمات کی فراہمی میں شفافیت پیدا ہوگی، سیمینار میں حکومتِ پنجاب کے Ease of Doing Business اصلاحاتی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی، مقررین نے کہا کہ eBiz پروگرام کاروباری ماحول کو آسان، مؤثر اور شفاف بنانے میں سنگِ میل ثابت ہوگا، جس سے ضلعی و صوبائی سطح پر معاشی اور تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، شرکاء نے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام کاروباری طبقے کے دیرینہ مسائل کا حل ہے اور پنجاب میں جدید ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی کا نیا دور شروع کرے گا، اختتام پر کنوینر خالد جاوید بھٹی نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کا تعاون حکومتی اصلاحات کی کامیابی میں کلیدی کردار رکھتا ہے۔