جیکب آباد :(نامه نگار) سرکاری اسکولوں میں مختص بجٹ میں کرپشن کی تصدیق ہو گئی ۔ ڈی ای او کراچی طلب ۔ حیدر آباد اسکولوں کے کرپشن میں گواز گے عہدے دران ملوث ہونے کا انکشاف
رپورٹ کے مطابق جیکب آباد کے سرکاری اسکولوں میں مختص اسپیسفک بجٹ میں غیر قانونی ہونے والی کرپشن کی تصدیق کے بعد سیکرٹری تعلیم سندھ نے ہنگامی بنیادوں پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز پرائمری سمیت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری جیکب آباد کو بے ضابطگیوں کے متعلقہ ریکارڈ سمیت کراچی طلب کر لیا ہے ۔ سیکرٹری تعلیم سندھ کے دفتر سے سیکشن آفیسر کی جانب سے جاری شدہ تحریری مراسلے کے بعد غیر قانونی بے ضابتگیوں میں ملوث آفسران پر خوف طاری ہو گیا ہے ۔ با اعتماد ذرائع سے معلوم ہوا ہے چند دن قبل تعینات ہونے والے ڈی ای او پرائمری جیکب آباد خدا بخش دایو جو خود کو سینیئر صحافی بھی کہلواتے ہیں نے کرپشن میں ملوث اپنی بھتیجی TEO / F ٹھل نائلہ دایو کو کرپشن کیس سے بچانے کے لیے ذاتی طور پر کوششیں تیز کر دی ہیں ۔ جبکہ دوسری جانب اسپیسفک فنڈز کرپشن اسکینڈل میں ملوث آفسران میڈم قمر النسا انصاری ۔ میڈم نائلہ دایو اور صدیق میرانی نے کرپشن انکوائری رپورٹ پر اثر انداز ہونے کے لیے اپنے اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے غیر جانبدارانہ شفافیت پر مبنی بے ضابطگیوں کی رپورٹ دینے والے انکوائری کمیٹی کے ممبر سید ریاض شاہ کو پہلے انکوائری کمیٹی سے ہٹوایا اور بعد میں انتقامی کاروائی کا نشانہ بناتے ہوئے سابقہ ڈی ای او ریاض شاہ کے خلاف کرپشن میں ملوث TEO / F جیکب آباد قمر النساء انصاری کے قریبی رشتہ دار کی جانب سے سیکرٹری تعلیم کو تحریری شکایت کر کے اسپیسیفک فنڈز کے میگا کرپشن اسکینڈل میں انکوائری کے لیے شامل کروایا ہے ۔ جس کے سبب بے ضابطگیوں کے انکوائری کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے ۔ جس کے اثرات سابقہ ہیڈ مس فرحت یاسمین پر بھی پڑھ رہے ہیں ۔ جبکہ سید ریاض شاہ اور فرحت یاسمین نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب با اعتماد ذرائع سے گدائی نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق نوشہرو فیروز ۔ حیدرآباد اور جیکب آباد میں سرکاری اسکولوں کے مختص اسپیسیفک فنڈز میں میگا کرپشن کی تصدیق ہونے کے بعد سیکرٹری تعلیم سندھ نے متعلقہ اضلاع کے ڈی ای او کو ہنگامی بنیادوں پر آج 11 نومبر کو کراچی طلب کر لیا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حیدرآباد اسپیسفک بجٹ میں ہونے والی کرپشن میں گواز کے عہدے دران کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے
253









