39

سامارو: بیچ بازار میں واقع گودام سے روزانہ لاکھوں روپے مال کی سپلائی، پولیس و سی آئی اے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

سامارو: بیچ بازار میں واقع گودام سے روزانہ لاکھوں روپے مال کی سپلائی، پولیس و سی آئی اے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

سامارو (بیورو رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سندھ )

ذرائع کے مطابق سامارو شہر کے بیچ بازار میں واقع ایک دکان اور اس سے منسلک گودام سے روزانہ لاکھوں روپے مال کی سپلائی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس نے مقامی پولیس اور سی آئی اے عمرکوٹ کی کارکردگی پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، مذکورہ گودام سے روزانہ لاکھوں اور کروڑوں روپے مال کی ترسیل کی جاتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ گودام مبینہ طور پر ایک شخص حسن قائمخانی کی ملکیت ہے، جہاں سے گٹکے کی تیاری میں استعمال ہونے والا خام مال مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جا رہا ہے۔

مبینہ اطلاعات کے مطابق، ایس ایچ او سامارو اور سی آئی اے اہلکاروں کی ملی بھگت سے یہ غیرقانونی کاروبار طویل عرصے سے جاری ہے۔ اس صورتحال نے منشیات اور غیرقانونی کاروبار کے خاتمے کے دعوے کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی مزید تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں