رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد (PSP) کی ہدایت پر ضلع میں منشیات اور مشکوک گاڑیوں کے خلاف
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد (PSP) کی ہدایت پر ضلع میں منشیات اور مشکوک گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس نے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا اور ایک مشتبہ موٹر سائیکل تحویل میں لی۔
تفصیلات درج ذیل ہیں:
تھانہ دھورو نارو پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم وقاص احمد ولد عابد حسین عباسی سکنه دھورو نارو کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 4 عدد وِسکی پنٽ برآمد ہوئی۔
مقدمہ 3/4 PEHO کے تحت درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
2️⃣ تھانہ عمرکوٹ سٹی پولیس نے کارروائی کے دوران ایک CD/70 بلیک کلر موٹر سائیکل (انجن نمبر: 182901، چیسیز نمبر: BF 419178) تحویل میں لی، جس کی مالیت تقریباً 70,000 روپے ہے۔
موٹر سائیکل کے کاغذات نہ ہونے پر کارروائی 550 ضابطہ فوجداری (CRPC) کے تحت عمل میں لائی گئی۔
ایس ایس پی عمرکوٹ نے پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع میں شراب، منشیات، اور مشکوک گاڑیوں کے خلاف مہم بلا امتیاز جاری رہے گی تاکہ امن و امان برقرار رہے اور جرائم کی بیخ کنی ہو۔