November 17, 2026

اوکاڑہ۔ جاوید راہی بیورو چیف دیپالپور۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت

IMG-20251111-WA0173

اوکاڑہ۔ جاوید راہی بیورو چیف

دیپالپور۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر سی او ایم سی دیپالپور کے دفتر میں پنجاب حکومت کے جدید ای۔بز (eBiz) پورٹل کے بارے میں آگاہی سیمینار کا انعقاد، سیمینار میں پٹرول پمپ ایسوسی ایشن، انجمنِ تاجران، رائس ملز ایسوسی ایشن سمیت مختلف کاروباری تنظیموں کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز خالد جاوید بھٹی نے کہا کہ ای۔بز پورٹل حکومتِ پنجاب کا انقلابی ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جہاں کاروباری افراد گھر بیٹھے مختلف این او سی، کنورژن فیس، نقشہ منظوری، فوڈ اتھارٹی لائسنس اور دیگر سرکاری اجازت ناموں کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، اس پلیٹ فارم کا مقصد کاروباری آسانیوں کو فروغ دینا اور سرکاری عمل کو شفاف، تیز اور مؤثر بنانا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز دفاتر میں خصوصی ای۔بز ڈیسک قائم کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1284 بھی فعال ہے جہاں کاروباری حضرات کسی بھی مسئلے یا معلومات کے لیے رابطہ کرسکتے ہیں، شرکاء نے اس اقدام کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ای۔بز پورٹل سے کاروباری سہولتوں میں نمایاں بہتری آئے گی، سرخ فیتہ ختم ہوگا اور خدمات کی فراہمی میں شفافیت بڑھے گی۔