November 17, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر نے سے)معروف سیاسی و سماجی شخصیت امیدوار

Screenshot_2025-11-10_125820

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر نے سے)معروف سیاسی و سماجی شخصیت امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ والے نے کہا ہے کہ علامہ اقبال صرف برصغیر کی قوم مسلم کے شاعر نہ تھے بلکہ وہ پوری ملت اسلامیہ کے دکھوں کے شاھد تھے اس لیے ان کا کلام آفاقی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا پیش کردہ دو قومی نظریہ پاکستان کی تشکیل کا باعث بنا جب کبھی قائد اعظم محمد علی جناح کو بلاوجہ ملائیت کا سامنا کرنا پڑتا علامہ اقبال ان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہو جاتے جنہوں نے خطبہ الہ آباد میں پاکستان کا صرف نام نہیں لیا مگر اس کی مشرقی و مغربی سرحدوں کا نقشہ کھینچ کر برصغیر کے مسلمانوں کی علیحدہ ریاست کا خواب ظاھر کیا جسے قائد اعظم محمد علی جناح نے مکالمے اور جنہوریت کے ذریعے آل انڈیا مسلم لیگ کے پرچم تلے حقیقت کا روپ دیا۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال مسلم دنیا کی اپنی شاعری کے ذریعے بھی رہبری کرتے رہے بلکہ انہوں نے نظریہء اجتہاد کی اپنی انگریزی زبان کی نثری کتاب سے راہ کھولی۔وہ نظم ونثر کے بے مثال ادیب اور فلسفی تھے جن جیسا شاعر آج تک پیدا نہیں ہو سکا وہ احترام استاد کی ایک عظیم مثال اپنی حیات میں پیش کرگئے۔جب انگریز حکومت نے انہیں سر کا خطاب دینا چاہا تو انہوں نے اس کی قبولیت اپنے بچپن کے استاد علامہ میر حسن کے ساتھ مشروط کر دی۔اور جب ان کے استاد کو شمس العلماء کا خطاب دیا گیا تب انہوں نے اپنے لیے سر کا خطاب منظور کیا۔ ان کے شعری موضوعات میں سب سے بالا عشق رسول صلعم تھا وہ نوجوانوں میں سیرت اور اسوہء رسول پیدا کرنے کی نیک جستجو کرتے تھے۔جس کے لیے انہوں نے سیرت کے مختلف پہلو پیش کیے اور حیات طیبہ کو اپنی شاعری میں بیان کرکے بالواسطہ قوم مسلم کو تلقین کی کہ وہ اگر دنیوی واخروی نجات کے طلب گار ہیں تو سیرت رسول صلعم پر عمل کریں وہ پاکستان کے قومی شاعر ہیں انہیں شاعر مشرق ترجمان حقیقت اور حکیم الامت بھی کہا جاتا ہے.