میلسی ( بیو رو چیف . اڈہ ہری چند عالم پور مائنر کے قریب واقع *فاطمہ میڈیکل کمپلیکس اینڈ میٹریٹی ہوم کی جانب سے مبینہ طور پر اسپتال کے باہر رکھے گئے
میلسی ( بیو رو چیف . اڈہ ہری چند عالم پور مائنر کے قریب واقع *فاطمہ میڈیکل کمپلیکس اینڈ میٹریٹی ہوم کی جانب سے مبینہ طور پر اسپتال کے باہر رکھے گئے کچرے کے ڈرمز میں خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ انداز میں طبی فضلہ پھینکے جانے کا انکشاف، ڈپٹی ڈی اوہیلتھ میلسی موقع پر پہنچ کر کاروائی کرتے ہوئے کلینک سیل کر دیا ۔بتایا جاتا ہے کہ اڈہ ہری چند عالم پور مائنر کے قریب واقع *فاطمہ میڈیکل کمپلیکس اینڈ میٹریٹی ہوم کی جانب سے مبینہ طور پر اسپتال کے باہر رکھے گئے کچرے کے ڈرمز میں خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ انداز میں طبی فضلہ پھینکے جانے کا انکشاف صبح کے وقت موقع پر پہنچنے والے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے صفائی ورکرز نے بتایا کہ اسپتال کے باہر رکھے گئے ڈرمز میں کھلے عام استعمال شدہ سرنجیں، خون آلود پٹیاں اور دیگر خطرناک طبی مواد پھینکا گیا تھا، جس سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کا خدشہ ہے بلکہ صفائی ورکرز کی صحت بھی شدید خطرے میں پڑ گئی ہے۔ورکرز نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ماضی میں مشتبہ طور پر غیر قانونی طور پر ضائع کیے گئے نومولود بچوں کی باقیات بھی کچرے میں پائی گئیں، جو کہ ایک نہایت سنگین اور انسانی ہمدردی سے جڑا ہوا مسئلہ ہے جب اسپتال انتظامیہ سے اس معاملے پر مؤقف لیا گیا تو انہوں نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ اسپتال کے اندر ایسی کوئی غیر قانونی سرگرمی نہیں ہو رہی اس واقعے کی اطلاع پر ڈپٹی ڈی او ہیلتھ میلسی ڈاکٹر ناصر عثمانی اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر معاملے کی چھان بین کی اور انتظامیہ ہسپتال کے ملوث ہونے پر فاطمہ میڈیکل کمپلیکس اینڈ میٹریٹی ہوم کو سیل کر دیا عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ناصر عثمانی کے اس اقدام کو سراہا۔