November 17, 2026

رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سندھ بلوچستان*ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپورخاص

IMG-20251110-WA0192

رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سندھ بلوچستان*ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپورخاص کی 8 سالہ معصوم بچی آمنہ کے اغواء اور زیادتی کے بعد ہلاکت پر شدید مذمتی قرارداد منظور*
نیوز اپڈیٹ / ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپورخاص کے جنرل سیکریٹری و معروف قانوندان میر علی بخش تالپور کے زیر دستخط جاری کردہ مذمتی سرکلر کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپورخاص نے جھلوری کی رہائشی 8 سالہ معصوم بچی آمنہ کو اغواء کرنے اور زیادتی کے بعد ہلاکت کر کے نہر میں لاش پھینکنے والے واقعی کی شدید مذمتی قرارداد منظور کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اپنے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کی ہر قانونی اور اخلاقی مدد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپورخاص نے مقامی سول سوسائٹی ، میڈیکل آفیسرز اور بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی این جی اوز پر زور دیتی ہے کہ وہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کریں تاکہ اس افسوسناک واقعے کی شفاف انکوائری کے ذریعے ملوث جوابداروں کو کیفر کردار تک پہنچانے اور مقتولہ معصوم بچی کے خاندان کو قانونی امداد اور مشاورت کی خدمات فراہم کی جائیں مزید برآں اس قرارداد کو ایس ایس پی میرپورخاص ، صوبائی محکمہ داخلہ ، سیکریٹری چائلڈ پروٹیکشن سندھ اور مقامی میمبر قومی اسمبلی/ صوبائی اسمبلی کو فوری جواب کی درخواست کے ساتھ مطلع کیا جائے گا ۔