November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)جامعہ اشرفیہ سکھر کے مہتمم و صدر نامور مذہبی اسکالر

Screenshot_2025-11-08_120504

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)جامعہ اشرفیہ سکھر کے مہتمم و صدر نامور مذہبی اسکالر حضرت مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا مطلب ایک ایسا ملک ہے جہاں حکومت کی شکل جمہوریہ ہے اور ملک کے ریاستی مذہب کے طور پر اسلامی اصولوں کی پابندی کی جاتی ہے اس کا مطلب ہے کہ پاکستان میں ایک جمہوری نظام ہے جس میں عوام کو ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق ہے، اور ساتھ ہی، ملک کا آئین اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ تمام قوانین اسلامی تعلیمات کے مطابق ہوں لیکن افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے ملک کے حکمرانوں نے غیر ملکی ایجنڈے کے تحت اسلام کا مذاق بنانا شروع کردیا ہےحکومت پاکستان نے پاسپورٹ ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا پاکستانیوں کو اس بات پر فخر ہے لیکن ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی جانب سے پیش کردہ پاسپورٹ ڈیزائن سے اسلامی جمہوریہ کا نام حذف کرنا انتہائی غیر اسلامی حرکت ہے حالیہ سوشل میڈیا پر گردش نئے پاسپورٹ پر عوام کا شدید ردعمل ظاہر ہو رہا ہےنئے پاسپورٹ سے اسلامی اور جمہوریت دونوں الفاظ ختم کردیے گئے یعنی حکومت نے تسلیم کرلیا نہ اسلام رہا ، نہ جمہوریت ۔جامعہ اشرفیہ سکھر کے شعبہ نشر و اشاعت کے جاری کردہ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا نام 1956 کے آئین میں اختیار کیا گیا تھا، جس نے اسے اسلامی جمہوریہ قرار دیا۔ 1973 کے آئین کے مطابق، اسلام پاکستان کا سرکاری مذہب ہے اور قوانین کی تیاری میں اسلامی اصولوں کی پیروی کی جاتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ملک کا قانونی نظام قرآنی اور سنت کے احکام کے مطابق چلایا جاتا ہے، اور پارلیمنٹ ایسے قوانین نہیں بنا سکتی جو آئین کے منافی ہوں۔ہم ایسے تمام اسلام دشمن پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور پاسپورٹ سے اسلامی جمہوریہ کا نام حذف کرنے کا فیصلہ واپس لیں بصورت دیگر انہیں عوام کے رد عمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔