November 17, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ہائی سکول نورپورتھل کے سینیئر ٹیچر ڈی ایم غلام شبیر

IMG-20251109-WA0123

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ہائی سکول نورپورتھل کے سینیئر ٹیچر ڈی ایم غلام شبیر مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے ۔ ان کے اعزاز میں ادارہ ہذا کے سٹاف کی طرف سے ایک پروقار الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں سینیئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول فاروق آباد ملک امتیاز حسین بوڑانہ ، استاد الاساتذہ فخر تھل ملک شوکت علی چندرام ، پروفیسر ملک ندیم احمد ،ٹیچرز رہنما ناصر عباس کھوکھر ،ملک محمد علی کالرو اور ملک فلک شیر راہداری نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ وائس پریذیڈنٹ نیشنل بینک آف پاکستان ملک فیاض حسین بھی زینت محفل تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک اللہ رکھا ہیڈ ماسٹر ادارہ ہذا نے کہا کہ ایم غلام شبیر نے اس سکول کی فلاح و بہبود اور متعدد طلباء جن میں ملک فیاض حسین وائس پریزیڈنٹ نیشنل بینک آف پاکستان جو کہ سٹیج پر موجود ہیں جیسے طلباء جو آج اہم کلیدی پوسٹوں پر براجمان ہیں کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ۔ ریٹائرڈ ہونے والے ٹیچر ایم غلام شبیر نے کہا کہ میں اپنے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کے انعقاد پر اپنے جملہ رفقاءے کار کا تہ دل سے مشکور ہوں میں ْپ سب کی بے پایاں محبتوں ،چاہتوں، عزتوں اور مروتوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی ملازمت کے دوران تقریبا” 26 مختلف ہیڈ ماسٹرز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ہیڈ ماسٹر ملک اللہ رکھا نے سکول کی تعمیر و ترقی اور طلباء کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے ۔ دوران تقریب اساتذہ کرام اور طلباء نے ایم غلام شبیر کو تحائف بھی پیش کیے ۔ واضح رہے کہ ایم غلام شبیر نے 41 سالہ مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد اور عمر کی حد پوری کرنے کے بعد ریٹائرمنٹ لے کر سکول ہذا کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔ وہ گورنمنٹ ہائی سکول نوپورتھل میں مسلسل 39 سال بطریق احسن تعلیم و تربیت میں مصروف کار رہے جبکہ دو سال گورنمنٹ ہائی سکول آدھی کوٹ میں بھی تعینات رہے ۔ ان کے اعزاز میں منعقدہ اس شاندار تقریب کی نقابت کے فرائض ہردلعزیز ٹیچرز رہنما معروف ماسٹر ٹرینر ملک مولا بخش اعوان نے بطریق احسن سر انجام دیے ۔