ملک حماد حسین بگھور۔۔۔۔۔۔۔۔بطور ہردلعزیز سماجی شخصیت خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف
ملک حماد حسین بگھور۔۔۔۔۔۔۔۔بطور ہردلعزیز سماجی شخصیت
خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف
خوشاب کی مردم خیز دھرتی نے ہمیشہ ایسے باصلاحیت اور خدمت گزار افراد پیدا کیے ہیں جنہوں نے اپنے کردار، عمل اور اخلاص سے عوام کے دلوں میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا۔ انہی ہستیوں میں ایک معتبر اور نامور شخصیت ملک حماد بگھور کا نام بڑی عزت و احترام سے لیا جاتا ہے۔ ملک حماد حسین بگھور رنگپور بگھور کی نامور ممتاز سماجی شخصیت ملک جہانگیر خان پناہ خیل کے صاحبزادے ہیں ۔ جنہوں نے موضع بچاو کمیٹی رنگپور بگھور کے چیرمین کی حیثیت سے سماجی بہبود کےلیے گرانقدر خامات سر انجام دیں۔ ان کی بہترین تعلیم وتربیت کی وجہ سے ان کے صاحبزادے اپنے عظیم والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوءے خلق خدا کی بےلوث خدمت کےلیے سرگرم عمل ہیں. ملک حماد حسین بگھور اعلی ا تعلیم یافتہ ہونے کی وجہ سے الجھے ہوءے عوامی معاملات کے سلجھاو کا بھی بہت اداراک رکھتے ہیں۔ ان کی شخصیت میں عاجزی اور انکساری کوٹ کوٹ کر بھری ہوءی ہے۔ وہ بڑوں کا دل و جان سے احترام کرتے ہیں اور چھوٹوں کو بہت عزیز رکھتے ہیں ۔ موصوف اپنے انہی اوصاف حمیدہ کی وجہ سے عوامی سماجی حلقوں میں نہایت عزت واحترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔ ملک حماد حسین بگھور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر قائد آباد ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی بے لوث عوامی خدمات کے باعث علاقہ کی سیاست اور سماجی میدان میں منفرد شناخت رکھتے ہیں۔
ملک حماد حسین بگھور کا سیاسی و سماجی سفر خدمت، خلوص اور دیانت کا عکاس ہے۔ وہ اپنے لیڈر انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کے نقش قدم پر چلتے ہوءے عوامی مسائل کو صرف سنتے نہیں بلکہ ان کے حل کے لیے ہمہ وقت سرگرم رہتے ہیں۔ دیہی علاقوں میں عوامی فلاح کے منصوبے ہوں، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی کاوشیں ہوں، یا تعلیم و صحت کے اداروں میں بہتری کے اقدامات — ہر جگہ ان کی عملی دلچسپی اور مثبت کردار نمایاں نظر آتا ہے۔
وہ شہرت کی بجائے خدمت کو ترجیح دیتے ہیں۔ ان کی سادہ طبیعت، خوش اخلاقی اور عوام سے براہِ راست رابطہ رکھنے کا انداز انہیں عوامی دلوں کے قریب تر لے آیا ہے۔ وہ عام شہری کے دکھ درد کو اپنا دکھ سمجھتے ہیں اور ہمیشہ کوشش کرتے ہیں کہ ہر طبقے کی آواز ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کی وساطت سے اعلیٰ ایوانوں تک پہنچے۔
ملک حماد حسین بگھور نوجوان قیادت کے ایک درخشاں نمونے کے طور پر ابھرے ہیں۔ وہ نہ صرف اپنے قائد انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے وژن کو آگے بڑھا رہے ہیں بلکہ اپنی انتھک محنت، تنظیمی صلاحیت اور عوامی شعور سے سیاسی افق پر ایک مثبت تبدیلی کی بنیاد بھی رکھ رہے ہیں۔ ان کی کوششوں سے علاقہ قائد آباد میں ممبر قومی اسمبلی انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کی وساطت سے ترقیاتی منصوبوں کو رفتار ملی ہے اور عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔
ملک حماد حسین بگھور کی شخصیت میں عزم، ایمانداری اور خدمت کا جذبہ نمایاں ہے۔ وہ نوجوان نسل کے لیے ایک مثال ہیں کہ سیاست کا مقصد ذاتی مفاد نہیں بلکہ عوام کی خدمت اور قوم کی تعمیر ہونا چاہیے۔ یہی وہ سوچ ہے جو خوشاب کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے۔ کوآرڈینیٹر ملک حماد حسین بگھور نے رنگپور بگھور میں راقم الحروف (راجہ نورالہی عاطف ) کے ساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران بتایا کہ انشاءاللہ ہم اپنے لیڈر ایم این اے ملک گل اصغر خان بگھور کی زیر قیادت قائد آباد کے علاقے میں اجتماعی عوامی فلاح و بہبود کےلیے مثالی کردار ادا کریں گے۔
آخر میں کہا جا سکتا ہے کہ ملک حماد حیسن بگھور کی خدمات ان کے سیاسی قائد ملک گل اصغر خان بگھور کے وژن کے مطابق خالصتاً انسانیت کی خدمت کے جذبے پر مبنی ہیں۔ یہی وہ جذبہ ہے جو معاشرے کو مضبوط، پرامن اور خوشحال بناتا ہے۔ اگر ایسے مخلص اور متحرک لوگ میدانِ عمل میں موجود رہیں تو یقیناً پسماندہ اور دورافتادہ علاقوں کا مستقبل روشن اور تابناک ہوگا۔