اوکاڑہ۔ جاوید راہی بیورو چیف اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت
اوکاڑہ۔ جاوید راہی بیورو چیف
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر بنگلہ گوگیرہ میں غیر قانونی ایل پی جی گیس فلنگ اور پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں، متعدد دکانیں سیل، مقدمات درج، سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیر نگرانی عوامی تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ پوائنٹس اور غیر رجسٹرڈ پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف مؤثر کاروائیاں جاری ہیں، اس سلسلہ میں ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ شاپس اور پٹرول پمپس کو سیل کر دیا اور شاپس مالکان کے خلاف مقدمات کا انداراج بھی کروا دیا، سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے کہا ہے کہ تمام کاروائیاں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کی جا رہی ہیں، کیونکہ غیر قانونی ایل پی جی پوائنٹس اور غیر معیاری پٹرول فروخت کے مراکز حادثات اور آگ لگنے کے خطرے کا باعث بنتے ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی، شہری کسی بھی مشکوک یا غیر قانونی پٹرول یا ایل پی جی پوائنٹ کی اطلاع متعلقہ حکام کو فوراً دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔