November 17, 2026

اوکاڑہ۔ جاوید راہی بیورو چیف اوکاڑہ۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اقصیٰ ریاض کی سموگ کی روک تھام کے لیے سٹیشن مینیجر وکس Vic’s سے

IMG-20251109-WA0112

اوکاڑہ۔ جاوید راہی بیورو چیف

اوکاڑہ۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اقصیٰ ریاض کی سموگ کی روک تھام کے لیے سٹیشن مینیجر وکس Vic’s سے میٹنگ، بغیر سرٹیفیکیشن گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ، اجلاس میں محکمہ ماحولیات اور ٹریفک پولیس کے افسران نے بھی شرکت کی اور ٹریفک کی بہتری اور گاڑیوں کی فٹنس کے حوالے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، سیکٹر ڈی آر ٹی اے اقصیٰ ریاض نے کہا کہ بغیر فٹنس سرٹیفیکیشن دھواں چھوڑتی گاڑیاں سموگ میں اضافے کا باعث ہیں، ایسی تمام گاڑیوں کو نہ صرف چالان کیا جائے گا بلکہ ان کے مالکان کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے صرف وہی گاڑیاں سڑکوں پر چل سکیں گی جو وی آئی سی سے باقاعدہ معائنہ شدہ اور فٹنس سرٹیفکیٹ یافتہ ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ وی آئی سی مراکز میں گاڑیوں کے معائنے کے عمل کو مزید شفاف اور تیز بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں، وی آئی سی حکام نے یقین دلایا کہ تمام گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفیکیٹس کے اجرا میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور غیر معیاری یا ناکارہ گاڑیوں کو فٹنسسرٹیفکیٹ ہرگز جاری نہیں کیے جائیں گے، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی گاڑیوں کی بروقت فٹنس کروائیں تاکہ سموگ سے بچاؤ اور سڑکوں پر حادثات کی شرح کم ہو اور ٹریفک نظام بہتر بنایا جا سکے۔