*پرائیویٹ اور پیف کے تحت چلنے والے سکولوں میں خواتین اساتذہ کا استحصال جاری*
*پرائیویٹ اور پیف کے تحت چلنے والے سکولوں میں خواتین اساتذہ کا استحصال جاری*
مہنگاٸ کے اس دور میں صرف آٹھ سے دس ہزار روپے ماہانہ پرخواتین اساتذہ بچوں کو پڑھانے پر مجبور ہیں۔
میلسی(محمدمختارسولگی)میلسی و گردونواح کے اکثر اور خاص طور پر پیف کے تحت چلنے والے نجی اسکولوں میں زیادہ تر اساتذہ شدید استحصال کا شکار ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچیوں کی ہے۔ یہ معصوم اور باحیا خواتین ہیں جو غربت کا شکار ہیں ،مہنگاٸی کے اس پر فتن دور میں صرف آٹھ سے دس ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر گزارہ کرنے پر مجبور ہیں۔ جو انکے آنے جانے کے اخراجات سے بھی کم ہے۔افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ پیف کے زیرِ نگرانی چلنے والے پراٸیویٹ سکولوں کی انتظامیہ کو پیف کی جانب سے فی طالبعلم کے حساب سے خطیر فنڈ دیا جاتا ہے، مگر پراٸیویٹ سکول مالکان یہ رقم ان خواتین اساتذہ تک پہنچانے کے بجائے اپنی جیبوں میں ڈال لیتے ہیں۔ذراٸع کے مطابق کئی سکولوں میں پڑھانیوالی خواتین اساتذہ سے تنخواہ کی رسید پر نہیں بلکہ خالی صفحات پر زبردستی دستخط کروائے جاتے ہیں تاکہ بعد میں زیادہ تنخواہ ظاہر کی جا سکے۔ اگر کوئی خاتون استاد اپنے حق کا مطالبہ کرے تو اسے فوراً نکال دینے یا تبدیلی کی دھمکی دی جاتی ہے۔تعلیم کے نام پر چلنے والے ان اداروں میں یہ ظلم کسی شرمناک المیے سے کم نہیں۔یہ وہ خواتین ہیں جو قوم کے بچوں کے مستقبل کے لیے اپنا وقت قربان کر رہی ہیں مگر خود محرومی اور مجبوری کے اندھیروں میں زندگی گزار رہی ہیں ۔حکومت پنجاب اور پیف انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر ان اسکولوں کے ریکارڈ کی چھان بین کی جائے اور ان خواتین اساتذہ کو ان کا جائز حق دلایا جائے کیونکہ اگر قوم کی مائیں انصاف سے محروم رہیں گی تو پھر آنے والی نسلوں کو انصاف کون سکھائے گا