میلسی (بیو رو چیف )ڈی پی او وہاڑی محمد افضل کی جانب سے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر وہاڑی ظفر القدوس اور ان کی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر تعریفی
میلسی (بیو رو چیف )ڈی پی او وہاڑی محمد افضل کی جانب سے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر وہاڑی ظفر القدوس اور ان کی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹس اور کیش انعام سے نوازاٹریفک پولیس کے افسران نے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے، ایکسیڈنٹ کو کنٹرول، مؤثر چالان اور ٹریفک ایجوکیشن مہم میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ٹریفک پولیس نے گزشتہ ماہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 19258 چالان کئے
گزشتہ ماہ اوور لوڈ گاڑیوں کے 5995، بغیر ہیلمٹ 1742، کم عمر ڈرائیوز 1060، بغیر ڈرائیونگ لائسنس 2093، بغیر رجسٹریشن 900، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں 396 جبکہ غیر قانونی موڈفکیشن کے 1514 چالان کئے گئے ای چالان اور ٹریفک قوانین کے خلاف گرینڈ آپریشن کی بدولت ضلع بھر میں ٹریفک کے جان لیوا حادثات میں گزشتہ ماہ کی نسبت 39 فیصد کمی آئی ہے۔ ڈی پی او وہاڑی محمد افضل نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ نے 7770 لرنر لائسنس، 4233 نئے لائسنس جبکہ 2000 رینیول ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے ضلع کے 4 ٹریفک ڈرائیونگ سکولز میں 218 طلباء و طالبات کو ڈرائیونگ سکھا کر سرٹیفکیٹس اور ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے ڈی پی او وہاڑی محمد افضل نے بہترین چالاننگ، ٹریفک ایجوکیشن اور عوامی آگاہی میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹس اور کیش انعام سے نوازا۔قانون کی پاسداری اور شہریوں میں ٹریفک شعور بیدار کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔