سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی) سکھر سوشل سوسائٹی کی جانب سے اپنے رکن بابر علی شیخ کی سالگرہ کی پروقار تقریب۔ تنظیمی خدمات، سماجی کردار اور آئندہ سرگرمیوں پر مثبت تبادلۂ خیال کیا گیا۔تفصیلات کیمطابق سکھر سوشل سوسائٹی کے زیرِ اہتمام تنظیم کے فعال رکن جناب بابر علی شیخ کی سالگرہ کی پُر وقار تقریب کو بابر علی شیخ کے دفتر، جئے سکھر ایف ایم میں منعقد کی گئی۔
تقریب میں سکھر سوشل سوسائٹی کی ٹیم سمیت متعدد معزز مہمانان نے شرکت کی۔ تقریب میں کیک کاٹا گیا، مبارکبادیں پیش کی گئیں اور خوشگوار ماحول میں سالگرہ منائی گئی۔ اس موقع پر سکھر سوشل سوسائٹی کی جانب سے بابر علی شیخ کو شیلڈ بھی پیش کی گئی۔تقریب میں شریک معزز شخصیات میں شامل تھے:ڈاکٹر آغا سمیع اللہ خان، محمد فیض چاچڑ، ڈاکٹر حسیب حیدر میمن، انجینئر غلام حسین مغل، محمد عثمان خان، پروفیسر عبد الفتاح بلوچ، اور انجینئر رفیق احمد ماکو۔شرکاء نے بابر علی شیخ کو نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی، سماجی خدمات اور تنظیمی وابستگی کو سراہا۔اس موقع پر معزز مہمانان نے سکھر سوشل سوسائٹی کی فلاحی، سماجی اور تنظیمی سرگرمیوں کو مثبت سماجی تبدیلی اور عوامی بہبود کے فروغ کا بہترین نمونہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تنظیم کے اراکین نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت اور عوامی مفاد کو ترجیح دی ہے، جو سکھر سمیت پورے ملک کے لیے قابلِ فخر مثال ہے۔تقریب کے دوران اراکین نے آئندہ کھیلوں کے ایونٹس کے حوالے سے بھی مشاورت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یہ ایونٹس نومبر کے آخر یا دسمبر میں منعقد کیے جائیں گے، جن کا حتمی شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا.تقریب کا اختتام دعاؤں، نیک تمناؤں اور شیلڈ کی پیشکش کے ساتھ خوشگوار اور پُرجوش ماحول میں ہوا۔
جیکب آباد :(نامه نگار) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی کا یومِ عاشور کے مرکزی اجتماع سے خطاب
بیگناہ کرنے پر ڈی پی او قصور اور سپیکر پنجاب اسمبلی آمنے سامنے
خوشاب (راجہ نورالٰہی عاطف سے) پی ایم ایل این یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے صدر ملک سعد بشیراعوان
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر، معاون خصوصی شعیب مرزا ،آر پی او محمدشہزاد آصف خان، کمشنرحافظ
راجہ حاجی غلام شبیر — خدمت، اخلاص اور انسان دوستی کی روشن مثال