اوکاڑہ ۔جاوید راہی بیورو چیف
اوکاڑہ۔ محتسب اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ایڈوائزر محتسب پنجاب محمد شفیق احمد کی نواحی علاقہ 1/1 اے ایل کھلی کچہری کا انعقاد، اس موقع پر سائلین اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد میں کھلی کچہری میں شرکت کی اور درپیش مسائل کی حل کے سلسلہ میں درخواستیں جمع کروائیں، اس موقع پر لائیزان آفیسر میاں محمد سرفراز اور اصغر علی، محمد اصغر سمیت محکمہ کے دیگر اہلکار بھی موجود تھے، ڈسٹرکٹ ایڈوائزر محتسب پنجاب محمد شفیق احمد نے ادارہ محتسب پنجاب کے اغراض و مقاصد اور ورکنگ، شکایات درج کروانے کے طریقہ کار سمیت دیگر امور بارے عوام کو آگاہ کیا، ڈسٹرکٹ ایڈوائزر محتسب نے سائلین کی درخواستوں پر فوری عمل درآمد کے سلسلہ میں کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو موقع پر احکامات جاری کیے، ڈسٹرکٹ ایڈوائزر محتسب محمد شفیق احمد نے کہا کہ صوبائی محتسب پنجاب عوامی شکایات کی ازالہ کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہا ہے، عوام الناس کے حقوق کے تحفظ کے لیے محتسب پنجاب کے ضلعی دفاتر بہترین اور موثر پلیٹ فارم ہے جس کے تحت اب تک ہزاروں متاثرین کو ریلیف فراہم کیا جا چکا ہے، لوگوں کو چاہیے کہ اپنی شکایات درج کروانے کے لیے مقررہ اوقات میں درخواستوں کی ہمراہ تشریف لائیں اور ریلیف حاصل کریں۔