*ڈی. پی. او وہاڑی کادورہ میلسی*
*ڈی ایس پی آفس،تھانہ جات کی انسپکشن، صفائی، رپیئرنگ اور عوامی سہولتوں کی بہتری کے احکامات جاری*
میلسی(محمدمختارسولگی)
ڈی پی او وہاڑی محمد افضل نے میلسی کا وزٹ کیا۔اسوزٹ کے دوران ڈی پی او وہاڑی محمد افضل نےڈی۔ایس۔پی آفس اور تھانہ جات کی انسپکشن کی۔ڈی پی او وہاڑی نے انسپکشن کے دوران تھانہ صدر میلسی، تھانہ سٹی میلسی اور ڈی ایس پی آفس میلسی کو چیک کیا۔انسپکشن کے دوران ریکارڈ، حوالات، محرر روم اور عمارتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او وہاڑی نے ڈی ایس پی آفس اور تھانہ جات کی عمارتوں اور سیوریج کی رپیئرنگ اور تزئین و آرائش کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔ تھانہ سٹی میلسی کو آئندہ سکیم میں سمارٹ پولیس اسٹیشن میں اپ گریڈ کرنے کے لئے کوشش کی جائے گی۔
اس موقع پر انکا کہناتھا کہ تھانہ پولیس کا پہلا چہرہ ہے، لہٰذا اس کی حالت مثالی ہونی چاہیے تاکہ شہریوں کو بہتر ماحول میسر آ سکے۔