کمالیہ ۔ ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ )اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر اور چیف آفیسر علی رضا کی خصوصی کاوش سے ایڈ مور پمپ والی گلی میں لائٹنگ نصب، اہلِ علاقہ کا شکریہ
کمالیہ اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر اور چیف آفیسر علی رضا شاہ کی خصوصی کاوش پر ایڈ مور پمپ والی گلی میں لائٹنگ لگوا دی گئی۔ اندھیرے میں ڈوبی یہ گلی عرصہ دراز سے روشنی سے محروم تھی، جس پر شہریوں کی شکایات کے بعد انتظامیہ نے فوری ایکشن لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر اور چیف آفیسر علی رضا نے نوٹس لیتے ہوئے عملہ کو ہدایت دی کہ گلی میں فوری طور پر بجلی کے قمقمے نصب کیے جائیں۔ ہدایت کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے محکمہ عملے نے راتوں رات لائٹس لگا کر گلی کو روشن کر دیا۔
اہلِ علاقہ نے انتظامیہ کے بروقت اقدام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر اور چیف آفیسر علی رضا کا تہِ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی عوامی خدمت اور فوری ایکشن نے شہریوں کے دل جیت لیے ہیں