duanewsonline 54

ٹھٹہ (رپورٹ)عبدالقیوم شیخ یونین آف جرنلسٹ آرگنائزیشن سندھ ٹھٹہ میں کرپشن عروج پر پہنچ گئی محکمہء خزانہ

ٹھٹہ (رپورٹ)عبدالقیوم شیخ یونین آف جرنلسٹ آرگنائزیشن سندھ

ٹھٹہ میں کرپشن عروج پر پہنچ گئی محکمہء خزانہ کے افسران سب سے زیادہ کمیشن لینے لگے سرکاری زمینوں پر کمیشن کے عوض قبضے جاری۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ ضلع میں کرپشن مافیاز بے لگام ہو گئی محکمہء جنگلات کی سرکاری زمینوں پر ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر ٹھٹہ کی ملی بھگت سے قبضے جاری ہیں جبکہ کوہستانی زمینوں اور ٹھٹہ کے مختلف علاقوں کی سرکاری زمینوں پر سرے عام قبضے کئے جارہے ہیں جس میں محکمہء روینیو کے کئی افسران کے ملوث ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں مکلی ہیڈ کوارٹر میں مکلی مارکیٹ کے برابر مکلی پبلک پارک کے سامنے بھی قبضہ مافیا کے ریٹائرڈ اور سرکاری ڈیوٹیوں پر موجود گینگ نے بڑے بڑے شاپنگ مال بنوانا شروع کئے تھے جس پر عدالت نے نوٹس لیا تھا مگر اب بھی شاپنگ مال پر قبضہ مافیا کے کارندے موجود ہیں اسکے علاؤہ سرکاری بلوں وغیرہ کی مد میں محکمہء خزانہ ٹھٹہ میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے خزانہ آفس ٹھٹہ میں ہر بل کے پاس کرنے پر بھاری کمیشن وصول کیا جا رہا ہے مگر کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں