November 17, 2026

_*حب: میر علی اصغر زہری سے چیئرمین یوسی حسن پیر وڈیرہ عبدالعزیز گرگناڑی کی ملاقات، ترقیاتی مسائل پر تبادلہ خیال*_

IMG-20251108-WA0221

_*حب: میر علی اصغر زہری سے چیئرمین یوسی حسن پیر وڈیرہ عبدالعزیز گرگناڑی کی ملاقات، ترقیاتی مسائل پر تبادلہ خیال*_

حب// صوبائی وزیر زراعت بلوچستان میر علی حسن زہری کے پرسنل سیکرٹری میر علی اصغر زہری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور چیئرمین یونین کونسل حسن پیر وڈیرہ عبدالعزیز گرگناڑی نے ضلعی رابطہ آفس حب میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران یونین کونسل حسن پیر کے عوامی، سماجی اور ترقیاتی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وڈیرہ عبدالعزیز گرگناڑی نے میر علی اصغر زہری کو یونین کونسل حسن پیر کے مختلف دیہی علاقوں، خصوصاً بند مراد، میں جاری بنیادی سہولیات کی کمی اور عوامی مشکلات سے آگاہ کیا اور متعدد تجاویز اور درخواستیں پیش کیں۔

میر علی اصغر زہری نے چیئرمین یوسی حسن پیر کو یقین دہانی کرائی کہ وزیر زراعت میر علی حسن زہری کی قیادت میں عوامی فلاح و بہبود کے تمام جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور پارٹی قیادت کی واضح ہدایت ہے کہ عوامی مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔