36

بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع اوکاڑہ میں ناپ تول کے درست معیار کو یقینی

بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ
ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع اوکاڑہ میں ناپ تول کے درست معیار کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی مانیٹرنگ مہم جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز پرائسز ویٹس اینڈ میئرز ضلع اوکاڑہ اوکاڑہ خالد جاوید بھٹی نے اسسٹنٹ انسپکٹرز ویٹس اینڈ میئرز کے ہمراہ مختلف علاقوں میں اچانک معائنہ کیا۔

معائنہ ٹیم نے ایم اے جناح روڈ، غلہ منڈی روڈ، مرغا مارکیٹ، گول چوک، صمد پورہ روڈ، جی ٹی روڈ اور چونگی نمبر 7 پر واقع چکن شاپس، فروٹ و سبزی فروش، کریانہ اسٹورز اور پٹرول پمپس کے پیمانہ جات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

چیکنگ کے دوران متعدد دکاندار ناپ تول میں کمی کے مرتکب پائے گئے، جس پر ان کے کنڈا جات اور اوزان و پیمائش کے اوزار موقع پر ضبط کر لیے گئے۔ خلاف ورزیوں کا اندراج کرتے ہوئے چالان معزز عدالت میں جمع کروا دیے گئے تاکہ قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

ڈسٹرکٹ آفیسر Ipwm اوکاڑہ نے اس موقع پر کہا کہ
“صارفین کو درست وزن فراہم کرنا ہر دکاندار کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ ناپ تول میں ہیرا پھیری قابلِ معافی نہیں، اور ایسے عناصر کے خلاف ویٹس اینڈ میئرز ایکٹ کے تحت بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔”
انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال جولائی سے اب تک 280 پیٹرول پمپس کے پیمانے چیک کیے گئے جبکہ 500 سے زائد دوکانات کو چیک کیا گیا اور ناپ تول میں کمی پر پیٹرول پمپس کی 25 نوزلز کو موقع پر سیل کرکے ان کے چالان مجاز عدالت کو بھجوائے گءےاور ایک FIR بھی درج کروائی گئی اور مختلف دوکانات کے 37 چالان بھی معزز عدالت کو جمع کروائے گئے جن پر معزز عدالت کی طرف سے باری جرمانے عائد کیا گئے.
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر کسی دکاندار کی جانب سے وزن یا پیمائش میں کمی کی شکایت ہو تو فوری طور پر انڈسٹریز ڈپیاٹمنٹ کی ایپ پر اطلاع دیں تاکہ ان کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائی کی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں