ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)پانی کی بوند بوند کو ترسی عوام پر امن احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکل آئی واٹر سپلائی اسکیم چلانے والا شخص رہائشیوں کو لاکھوں روپے جونا لگا گیابتفصیلات کے مطابق ٹبہ شہر کے قریبی علاقہ غلیاں والا 71 فور ار کے باسی پانی کی بوند بوند
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)پانی کی بوند بوند کو ترسی عوام پر امن احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکل آئی واٹر سپلائی اسکیم چلانے والا شخص رہائشیوں کو لاکھوں روپے جونا لگا گیابتفصیلات کے مطابق ٹبہ شہر کے قریبی علاقہ غلیاں والا 71 فور ار کے باسی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے واٹر سپلائی چلانے رزاق نامی شخص نے ٹبہ غلیانوالہ والا کی عوام سے دھوکہ فراڈ کیا تقریبا 10۔ 11 لاکھ روپے کی رقم لے کر رفو چکر ساتھ میں بجلی کی موٹر اور پنکھا بھی لے کر فرار ہو گیا رزاق نامی شخص کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے جس کے زور پر وہ فراڈ دھوکہ کرنے میں کامیاب ہوا ٹبہ غلیاں والا کی عوام نے اسسٹنٹ کمشنر کفائت اللہ کے دفتر کے سامنے پرامن احتجاج کیا چیئرمین واٹر سپلائی کےخلاف فل فور قانونی کاروائی کی جائے اور ٹبہ غلیانوالہ کی عوام کے لئے واٹر سپلائی بحال کی جائے ٹبہ غلیاوالہ کی عوام نے بارشوں کا پانی جمع کر کے اپنا گزر بسر کرنے پر مجبور ہیں گرمی کی شدت میں پانی کا ہونا کسی نعمت سے کم نہیں اور افسوس کہ غلیا والا ٹبہ کی عوام اس نعمت سے تقریبا دو ماہ سے محروم ہیں اور جب واٹر سپلائی چلتی تھی ایک ماہ دو تین دفعہ واٹر سپلائی چلائی جاتی تھی اور وہ بھی صرف دو گھنٹے کے لئے ٹبہ غلیاں والا کی عوام نے ضلعی و تحصیل انتظامیہ سے اور موجودہ ایم این اے ایم پی اے شہر میں عوامی خدمت میں اپنی مثال آپ رکھنے والی پارٹی وائٹل گروپ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹبہ غلیاں والا کی واٹر سپلائی فوری بحال کی جائے تاکہ ہم پانی جیسی نعمت سے اپنی زندگیاں گزر بسر کر سکیں