خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) علاقہ تھل کی معروف ہردلعزیز سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا ہے کہ ایک حقیقی فلاحی معاشرہ تبھی قائم ہو سکتا ہے جب ہم ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر اجتماعی بھلائی کے لیے سوچیں اور عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی صرف ارباب اختیار کے منصوبوں سے نہیں بلکہ عوامی شعور، یکجہتی اور باہمی تعاون سے ممکن ہوتی ہے۔
ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے، اور اگر ہر فرد اپنی بساط کے مطابق کسی ایک ضرورت مند کا ہاتھ تھام لے تو معاشرتی ناانصافی، بھوک اور محرومیوں کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشحال معاشرہ صرف اس وقت وجود میں آتا ہے جب عدل، مساوات اور انسان دوستی کو فروغ دیا جائے۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ نوجوان طبقہ ملک و ملت کا اصل سرمایہ ہے، انہیں خدمتِ خلق، دیانت داری اور خلوصِ نیت کے جذبے سے معاشرتی اصلاح کے میدان میں آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں تاکہ ایک ایسا فلاحی معاشرہ تشکیل دیا جا سکے جو امن، محبت اور بھائی چارے کی حقیقی مثال ہو۔
ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے مزید کہا کہ “ہم سب اگر نیکی، قربانی اور تعاون کی راہ اختیار کر لیں تو ہمارا وطن نہ صرف ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا بلکہ دنیا کے لیے ایک مثالی فلاحی ریاست بن کر اُبھرے گا۔”
جیکب آباد :(نامه نگار) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی کا یومِ عاشور کے مرکزی اجتماع سے خطاب
بیگناہ کرنے پر ڈی پی او قصور اور سپیکر پنجاب اسمبلی آمنے سامنے
خوشاب (راجہ نورالٰہی عاطف سے) پی ایم ایل این یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے صدر ملک سعد بشیراعوان
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر، معاون خصوصی شعیب مرزا ،آر پی او محمدشہزاد آصف خان، کمشنرحافظ
راجہ حاجی غلام شبیر — خدمت، اخلاص اور انسان دوستی کی روشن مثال