duanewsonline 89

بیوروچیف سید نصیر حسین زیدی ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد (PSP) کی

بیوروچیف سید نصیر حسین زیدی

ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد (PSP) کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں پولیس کی جانب سے منشیات اور گٹکا/مین پوری کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ آج مختلف تھانوں کی پولیس نے متعدد کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان سے ممنوعہ اشیاء برآمد کیں۔
تھانہ عمرکوٹ سٹی
پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گٹکا برانڈ “Safina” کے 35 پیکٹ (3850 پوری) برآمد کیے۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملوث ملزم غلام مرتضیٰ عرف بابلی کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
تھانہ کنری
تھانہ کنری پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے رنگ روڈ کنری سے ملزم راجا ولد کھیتا رام لوہانہ کو گرفتار کر کے “Royal King Gutka” کے 4 پیکٹ (440 پوری) اور 300 روپے نقدی برآمد کی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ عمرکوٹ سٹی (خصوصی کارروائی)
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا میں ملوث 2 ملزمان دلیپ کمار ولد ہرچند میگھواڑ اور بھگوان داس ولد رانو میگھواڑ کو گرفتار کیا، جو مقدمہ نمبر 197/2025 بجرم 365B, PPC & 3/2 Trafficking in Persons Act 2018 میں مطلوب تھے۔
550 ضابطہ فوجداری (CrPC) کارروائیاں
تھانہ تعلقہ عمرکوٹ اور تھانہ کنری پولیس نے دو مشتبہ موٹر سائیکلیں برآمد کیں جن کی ملکیت کے ثبوت پیش نہ کیے جا سکے۔
• تھانہ تعلقہ عمرکوٹ پولیس نے موٹر سائیکل CD-70 (انجن نمبر 8569224، چیچیس نمبر CA-860418) مالیتی 70,000 روپے برآمد کی۔
• تھانہ کنری پولیس نے موٹر سائیکل CD-70 ریڈ کلر (انجن نمبر 1762779، چیچیس نمبر AE-721690) مالیتی 35,000 روپے برآمد کی۔

ایس ایس پی عمرکوٹ نے تمام کارروائیوں کو سراہتے ہوئے افسران و اہلکاروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیس منشیات، گٹکا، مین پوری اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں