42

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی) ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پہ سکھر پولیس

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی) ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پہ سکھر پولیس کا جرائم پیشہ افراد سمیت سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری، 02 ملزمان گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل اور منشیات برآمد، مقدمات درج کر لئے گئے ، ترجمان سکھر پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سانگی کی حدود میں کامیاب کاروائی، شہری کی چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔مورخہ 26 اگست 2025 کو تھانہ سانگی کی حدود سے شہری حسین بخش جتوئی سے نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پہ موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ جس کی فریاد تھانہ سانگی پر درج کی گئی۔آج پولیس نے حدود میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مسروقہ موٹر سائیکل کو برآمد کیا گیا۔قانونی کاروائی کے بعد اصل مالک حسین بخش جتوئی کے حوالے کردی گئی۔ جبکہ دیگر دوران اسنیپ چیکنگ ایک اور کامیاب کاروائی کرتے ہوئے شراب کی بوتلیں سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم علی رضا دایو کے قبضے سے 04 عدد شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی۔ملزم کے خلاف 3/4 PEHO تحت مقدمہ درج کر لیا گیااسی طرح ایس ایچ او تھانہ کی پنوعاقل کی حدود میں کامیاب کاروائی، منشیات گٹکہ سمیت ملزم گرفتار گرفتار ملزم عبدالسلیم شیخ کے قبضے سے 200 عدد آداب گٹکہ چھالیہ کی پٹیاں برآمد کی گئی۔ملزم کے خلاف منشیات گٹکہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔دوسری جانب ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے پولیس ٹیم کی بہترین کاروائیوں پر شاباش اور کاروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں