November 17, 2026

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی) انجمن تاجران بندر روڈ کے صدر ناظم الدین شیخ نے حکومت

IMG-20251102-WA0098

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی) انجمن تاجران بندر روڈ کے صدر ناظم الدین شیخ نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے جب عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوتی ھے تو اس کا فایدہ بھی حکومت غریب عوام کو نہیں دیتی لیکن جب عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوتا ہے تو اس کو بنیاد بنا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرکے حکومت غریب عوام کی کمر توڑ رہی ھے ۔ناظم الدین شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت اپنی اس روش کو ترک کرکے غریب عوام کو فی الفور ریلیف فراہم کرے۔ یکم جون سے اب تک 10سے20 روپے پر لیٹر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا چکا ہے جو باعث شرم ہے۔ حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا یاد رہتا ہے کم کرنا یاد نہیں رہتا ۔ پٹرول زیادہ تر نجی ٹرانسپورٹ چھوٹی گاڑیوں ،رکشہ اور موٹر سائیکلوں میں زیادہ تر استعمال ھو تا ھے لہٰذا پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ براہے راست گھریلو اور متوسط طبقے کی زندگیوں پر اثر انداز ہو رہا ہے جو قابل مزمت ہے۔جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا شدید طوفان آ ئے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کو فی الفور واپس لے اور غریب عوام کو جینے کا حق دے۔