سکھر نیو آئرن مارکیٹ ایسوسی ایشن کا پروقار ظہرانہ، تاجروں کی بڑی تعداد میں شرکت
سکھر نیو آئرن مارکیٹ ایسوسی ایشن کا پروقار ظہرانہ، تاجروں کی بڑی تعداد میں شرکت
سکھر (بیورورپورٹ)سکھر نیو آئرن مارکیٹ ایسوسی ایشن گولیمار کی جانب سے نومنتخب صدر خورشید میرانی اور دیگر عہدیداران کے اعزاز میں ایک پروقار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں سکھر کے ممتاز تاجروں، کاروباری شخصیات اور تنظیمی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں سکھر اسمال ٹریڈرز الائنس کے رہنما شبیر احمد بھٹو، حاجی محمد جاوید میمن، ظفر احمد قریشی، حاجی بشیر احمد، غلام محمد شیخ، خالد انصاری، وقار مہر، اعجاز شیخ، عبدالغفار شیخ اور دیگر معزز تاجروں نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر نیو آئرن مارکیٹ ایسوسی ایشن کی سکھر اسمال ٹریڈرز الائنس میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا گیا، جبکہ نومنتخب صدر خورشید میرانی کو الائنس کا نائب صدر نامزد کیے جانے کا اعلان بھی کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سکھر کے تاجروں کی اتحاد و تنظیمی یکجہتی شہر کی معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ نیو آئرن مارکیٹ کی اسمال ٹریڈرز الائنس میں شمولیت سے تاجر برادری مزید مضبوط اور منظم ہوگی۔شرکاء نے کہا کہ خورشید میرانی اور ان کی ٹیم کی قیادت میں تاجر برادری کے مسائل کے حل اور مارکیٹ کے مفادات کے تحفظ کے لیے نئی راہیں کھلیں گی۔ تقریب کے اختتام پر نومنتخب عہدیداران کو اجرکیں پہنائی گئیں اور مٹھائی تقسیم کر کے خوشی کا اظہار کیا گیا۔