رپورٹ دعا نیوز عبدالقیوم شیخ یونین آف جرنلسٹ آرگنائزیشن سندھ تازہ ترین۔ کرپشن کا بول بالا ھے
رپورٹ دعا نیوز عبدالقیوم شیخ
یونین آف جرنلسٹ آرگنائزیشن سندھ
تازہ ترین۔ کرپشن کا بول بالا ھے
فشری چوکی انچارج رعناوسیم جرائم پیشہ عناصرکی سرپرستی کرنے والے سہولت کارنکلے۔
پورے فشری تھانے کی حدودسےلےکرکالاپانی،کلری کےعلاقےمیں انچارج رعناوسیم کی کھلم کھلاسرپرستی میں تمام جرائم پیشہ عناصرکاراج دھڑلےسےجاری۔
صحافیوں اورعام عوام کواپنی ذاتی پیداگیری کےلۓ استعمال کرنےوالےانچارج رعناوسیم کاتبادلہ کسی اورعلاقےمیں کیاجاۓ۔رہائشی عوام کی پرزوراپیل۔
پورےفشری تھانے کی حدودکےکونےکونےمیں گٹکاماوہ،سےلےکرجعلی آئل،ڈبہ پٹرول،منشیات،سمیت چوری ڈکیتی کی وارداتیں بھی علاقہ حدودمیں عروج پرجاری۔
صحافیوں کی جرائم پیشہ عناصرکی نشاندہی کرنےپررعناوسیم صحافیوں کے لۓ وبال جان بن گۓ۔
ایس ایچ او تھانہ کلری نندلال کو جرائم پیشہ عناصرسمیت فشری چوکی انچارج رعناوسیم کی کارکردگی کےبارےمیں آگاہ کرنےپربھی ایس ایچ او نندلال کی جانب سےکوئ خاطرخواہ ردعمل سامنےنہیں آیا۔
ایس ایچ او نندلال کےاس عمل سےیہ بات صاف ظاہرہوتی ہے کہ فشری چوکی انچارج رعناوسیم کی پشت پناہی ایس ایچ او نند لال کی جانب سے ہی کی جارہی ہےجسکی بناپرپورے علاقہ حدودمیں ہرطرح کے جرائم پیشہ عناصرکی داداگیری جاری ہے۔
نوٹوں کاچشمہ پہن کرایس ایچ او نندلال اورفشری چوکی انچارج رعناوسیم نےجرائم پیشہ عناصرکی جانب سے آنکھیں بندکرکےقانون کی دھجیاں بکھیردیں۔
ٹاسک فورس سمیت تمام دیگراداروں کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کی گئ کاروائیاں بےسودثابت ہورہی ہیں۔
خفیہ اطلاعات کےمطابق ایس ایچ او نندلال کےارادےہماراتھانہ،ہمارےقانون کےمطابق ہیں۔نوٹوں کی چمک نے ایس ایچ او نندلال سمیت فشری چوکی انچارج رعناوسیم اور انکے ساتھ دیگرتمام کواتناچکاچوندکردیاہےکہ انکوصرف جیبیں گرم کرنے سے غرض ہے۔
ایس ایچ او نندلال کے مطابق ہماراکوئ کچھ نہیں بگاڑسکتا۔کیونکہ ہم خودیہاں کےبادشاہ ہیں۔
پورےعلاقہ حدودمیں منشیات ،گٹکاماوہ،چوری ڈکیتی،کی بناپرنوجوان نسل بربادی کےدہانےپرکھڑی ہے۔کینسرجیسےمہلک امراضکی وباعام ہوتی چلی جارہی ہےجبکہ علاقے کے معزز شہریوں کے آواز اٹھانےپران کو بلاوجہ اپنے ذاتی مفادات کے لۓ پریشان کیاجاتاہے۔
علاقے کے معززشہریوں کی پرزوراپیل ہے کہ فشری چوکی انچارج رعناوسیم کاتبادلہ کیاجاۓ جبکہ انکی پشت پناہی کرنےوالے ایس ایچ او نندلال کو بھی کلری تھانے سے کسی اورجگہ تعینات کردیاجاۓاورکلری تھانے اورفشری چوکی میں فرض شناس اورایماندارافسران بالا کو تعینات کیاجاۓ۔