99

*جامعہ کراچی اور آئی او ڈیجیٹل پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان اسکالرشپ ویب سائٹ کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط*

*جامعہ کراچی اور آئی او ڈیجیٹل پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان اسکالرشپ ویب سائٹ کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) جامعہ کراچی کے اسٹوڈنٹس فائنینشل ایڈآفس اور آئی او ڈیجیٹل پرائیویٹ لمیٹڈ کے مابین گزشتہ روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کئے گئے۔ مفاہمتی یادداشت کے مطابق آئی او ڈیجیٹل، جو انٹرپرائز سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، موبائل اور ویب ایپلی کیشن سروسز فراہم کرنے والا ادارہ ہے، جامعہ کراچی کے اسٹوڈنٹس فائنینشل ایڈآفس کے لئے ایک خصوصی ویب سائٹ تیار کرے گا۔ اس ویب سائٹ کا مقصد مختلف اقسام کی اسکالر شپس، انکے فارم، ہدایات، اور اہلیت کے معیار سے متعلق تمام معلومات کو ایک مرکزی پلیٹ فارم پر فراہم کرکے طلبہ کے لیے اسکالرشپ تک رسائی کو مزید آسان بنانا ہے۔ اس ویب سائٹ کا ربط (لنک) جامعہ کراچی کی مرکزی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا۔ مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور آئی او ڈیجیٹل پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید محمد جنید نے دستخط کئے۔ اس موقع پر آئی او ڈیجیٹل پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر توسیف انور منصوری، گروپ منیجنگ ڈائریکٹر فائزہ مسوّر، انچارج شعبہ فائنینشل ایڈ آفس جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر ذی اسما حنیف خان، جامعہ کراچی کے مین کمپیوٹر نیٹ ورک کے انجینئر اشفاق خانزادہ، ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی ڈاکٹر سیدہ حورالعین اور ان کا عملہ بھی موجود تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں