رنگپور بگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) محکمہ تعلیم ء حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق رنگپور بگھورمیں بھی پروفیشنل ڈویلپمنٹ بھرپور طریقے سے منایا گیا ۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ ایلمنٹری سکول ظفرآباد رنگپور بگھور میں علاقہ بھر کے ہیڈ ماسٹرز اور ٹیچرز کی ایک خصوصی تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر رنگپور بگھور ملک محمد امتیاز نسیم نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ اس تربیتی نشست کی صدارت ہیڈ ماسٹر ادارہ ہذا ملک عابد اقبال نے کی۔ نقابت کے فرائض ٹیچر ملک محمد خالد ندیم راہداری نے بطریق سر انجام دیے ۔ اس موقع پر مختلف مضامین کے ماسٹر ٹرینرز نے اساتذہ کرام کو لیکچرز دیے جن سے شرکاء بھرپور مستفید ہوئے ۔ بعدازاں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد امتیاز نسیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ء تعلیم حکومت پنجاب اساتذہ کرام کی استعداد بڑھانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈے کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ انہوں نے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ وہ نئ تدریسی مہارتیں سیکھ کر طلباء کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]